30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رکھنے والے کی طرف، نہ قطعِ رحمی کرنے والے کی طرف، نہ تکبر سے اپنا تہبند لٹکانے والے کی طرف، نہ والدین کے نافرمان کی طرف اور نہ ہی شراب کے عادی کی طرف۔‘‘ (۱)
{6}…سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’3 شخص جنت میں داخل نہ ہوں گے شراب کا عادی ،قطع رحمی کرنے والا اور جادو کی تصدیق کرنے والا۔‘‘ (۲)
{7}… حضرت سیِّدُنا جعفررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہشَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’اس امت کا ایک گروہ کھانے پینے اور لہو ولعب میں رات گزارے گا لیکن صبح وہ لوگ اٹھیں گے تو بندر اور خنزیر بن چکے ہوں گے، انہیں زمین میں دھنسنے اور آسمان سے پتھر برسنے کے واقعات پیش آئیں گے یہاں تک کہ لوگ صبح اٹھیں گے تو کہیں گے: آج رات فلاں قبیلہ دھنسا دیا گیا اور آج رات فلاں شخص کا گھر دھنسا دیا گیا، ان پر ضرور آسمان سے پتھر برسائے جائیں گے جیسا کہ قوم لوط کے قبیلوں اور گھروں پر برسائے گئے، ان پر ضرور تباہ کرنے والی ایسی آندھی بھیجی جائے گی جس نے قوم عاد کو ان کے قبیلوں اور گھروں میں ہلاک کردیا تھا اور ایسا ان کے شراب پینے، ریشم پہننے، گانے والی لونڈیاں رکھنے، سود کھانے اور قطع رحمی کرنے کی وجہ سے ہو گا۔‘‘ (حضرت سیِّدُناامام ابو داؤد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ (متوفی۲۷۵ھ) فرماتے ہیں :) ایک اور بری خصلت بھی تھی جسے (راوی) حضرت سیِّدُنا جعفر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبھول گئے۔‘‘ (۳)
{8}…حضرت سیِّدُناجابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ ہم (یعنی صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن ) اکٹھے بیٹھے ہوئے تھے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب ،منزہ عن الْعُیوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہمارے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا:’’اے مسلمانوں کے گروہ! اللہ عَزَّوَجَلَّسے ڈرو اور صلہ رحمی کرو کیونکہ کسی نیکی کا ثواب صلہ رحمی سے جلد نہیں ملتا اورسرکشی سے بچو کیونکہ کسی گناہ کی سزا سرکشی کی سزا سے جلدنہیں ملتی اور والدین کی نافرمانی سے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…شعب الایمان للبیھقی،باب فی الصیام،ما جاء فی لیلۃ النصف من شعبان ،الحدیث:۳۸۳۷،ج۳،ص۳۸۴۔
2…المسند للامام احمد بن حنبل،حدیث ابی موسیٰ الاشعری، الحدیث:۱۹۵۸۶،ج۷،ص۱۳۹۔
3…شعب الایمان للبیہقی،باب فی المطاعم والمشارب، الحدیث:۵۶۱۴،ج۵،ص۱۶۔
مسند ابی داؤد الطیالسی،احادیث ابی امامۃ الباہلی، الحدیث:۱۱۳۷،ص۱۵۵۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع