30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{88}… ایک روایت میں اس طرح ہے کہ ’’میرے چھوٹے چھوٹے بچے تھے، میں بکریاں چرایا کرتا تھا۔ جب واپس آتا تو دودھ دوہتااور اپنے بچوں سے پہلے والدین کو پلاتا، ایک روزجنگل میں دور جانکلاشام کودیرسے واپس لوٹاوہ اس وقت تک سوچکے تھے۔ میں نے حسبِ معمول دودھ دوہا اور برتن میں لے کر ان کے سرہانے کھڑا ہو گیا لیکن مجھے یہ بھی ناپسند تھا کہ انہیں نیند سے بیدار کروں اور یہ بھی پسند نہ تھا کہ ان سے پہلے بچوں کو پلاؤں جبکہ بچے میرے قدموں میں چیخ رہے تھے۔ طلوعِ فجر تک میرا اور میرے والدین کا یہی معاملہ رہا۔ اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! توجانتاہے اگر میں نے یہ عمل محض تیری رضا کے لئے کیا تو ہمارے لئے کچھ کشادگی فرما دے تا کہ ہم اس غار سے آسمان دیکھ سکیں۔‘‘ چنانچہ، اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ان کے لئے غار کا دہانہ کشادہ کردیایہاں تک کہ انہوں نے اس سے آسمان دیکھ لیا اور دوسرے شخص نے اپنے چچا کی بیٹی سے زنا سے بچنے کا ذکر کیا جبکہ تیسرے نے اپنے مزدور کے مال کی پرورش کا تذکرہ کیا، لہٰذا وہ چٹان مکمل طور پر ان کے سامنے سے ہٹ گئی اور وہ باہر نکل کر چل دیئے۔‘‘ (۱)
۞۞۞۞۞۞
مدنی قافلوں اور فکرِ مدینہ کی برکتیں
’’دعوتِ اسلامی‘‘ کے سنتوں کی تربیت کے ’’ مَدَنِی قافلوں‘‘ میں سفر اور روزانہ فکرِ مدینہ کے ذریعے مَدَنِی اِنْعَامَات کا رسالہ پُر کرکے ہر مدنی(اسلامی) ماہ کے ابتدائی دس دن کے اندر اندر اپنے یہاں کے(دعوتِ اسلامی کے) ذمہ دارکو جمع کروانے کا معمول بنالیجئے ۔اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَل اسکی برکت سے ’’پابند سنت‘‘ بننے، ’’گناہوں سے نفرت‘‘ کرنے اور ’’ایمان کی حفاظت‘‘ کیلئے کڑھنے کا ذہن بنے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری،کتاب الادب،باب اجابۃ دعا ء من بر والدیہ ،الحدیث:۵۹۷۴،ص۵۰۶،مفہومًا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع