دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

نیک اعمال دُعا کی قبولیت کا ذریعہ ہیں :

{85}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’سابقہ کسی امت کے 3 فرد اپنے اہلِ خانہ کے لئے رزق کی تلاش میں کہیں جا رہے تھے کہ بارش نے انہیں آ لیا یہاں تک کہ انہوں نے ایک پہاڑ کے غارمیں پناہ لی، اچانک غار کے دہانے پر ایک چٹان نے گر کر راستہ بند کر دیا، تو وہ کہنے لگے: اس چٹان سے نجات اسی صورت میں مل سکتی ہے کہ ہم اپنے اچھے اعمال کے وسیلے سے دعا کریں۔‘‘ (۱)

{86}…ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : وہ ایک دوسرے سے کہنے لگے: ’’اُن نیک اعمال کو یاد کرو جوخالص اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے کئے تھے اور پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ان کے وسیلے سے دعا کرو ہو سکتا ہے وہ اس مصیبت کو ٹال دے۔‘‘ (۲)

{87}… ایک روایت میں یوں بھی ہے کہ انہوں نے ایک دوسرے سے کہا: باہر نکلنے کے آثار ختم ہو گئے، غار کے منہ پر پتھر گر گیا اوراللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا تمہارا ٹھکانہ کوئی نہیں جانتا، لہٰذا اسی کی بارگاہ میں اپنے خالص اعمال کے وسیلے سے دعا کرو، پس ان میں سے ایک بولا: ’’اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! میرے والدین عمر رسیدہ اور بوڑھے تھے، میں شام کو ان سے پہلے اپنے بال بچوں کو دودھ نہیں پلاتا تھا۔ ایک دن سبزے کی تلاش نے مجھے دور پہنچا دیا اور میری واپسی تک وہ سوچکے تھے، میں نے دودھ دوہا اوروالدین کوسوتا پا کر مناسب نہ سمجھا کہ ان سے پہلے اپنے گھر والوں یامال (یعنی جانوروں ) کو کچھ پلاؤں ، لہٰذا میں پیالہ ہاتھ میں لئے صبح تک ان کے بیدارہونے کا انتظار کرتا رہا (صبح جب وہ بیدار ہوئے ) تو انہوں نے اٹھ کر دودھ پیا، اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! اگر میں نے یہ تیری رضا کے لئے کیا تھا تو ہمیں اس مصیبت سے نجات عطا فرما جس میں ہم مبتلا ہیں۔‘‘ پس وہ چٹان تھوڑی سی سَرَک گئی لیکن وہ باہر نہیں نکل سکتے تھے۔‘‘ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…الممسند للامام احمد بن حنبل،مسند انس بن مالک بن النضر، الحدیث:۱۲۴۵۷، ج۴،ص۲۸۶۔

صحیح مسلم،کتاب الرقاق،بابقصۃاصحاب الغار،الحدیث:۶۹۴۹،۶۹۵۰،ص۱۱۵۳۔

صحیح البخاری،کتاب الاجارۃ ،باب من استاجر اجیرا فترک اجرہ…الخ، الحدیث:۲۲۷۲، ص۱۷۶۔

2…صحیح البخاری،کتاب الادب ،باب اجابۃ دعا ء من بر والدیہ،الحدیث:۵۹۷۴،ص۵۰۶۔

3…صحیح البخاری،کتاب الاجارۃ، باب من استاجراجیرا فترک اجرہ…الخ، الحدیث:۲۲۷۲، ص۷۶۔

المسند للامام احمدبن حنبل،مسند انس بن مالک بن النضر،الحدیث:۱۲۴۵۷،ج۴،ص۲۸۶۔

 


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن