30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے ساتھ صلہ رحمی کرنا جن سے ان(یعنی والدین) کی وجہ سے رشتے قائم ہوئے اور ان کے دوستوں کی عزت کرنا۔‘‘ (۱)
{82}…صحیح ابن حبان میں یہ الفاظ زائد ہیں : ’’اُس شخص نے عرض کی:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! یہ سب کتنا زیادہ اور کتنا عمدہ ہے؟‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’ اسی پر عمل کرو۔‘‘ (۲)
باپ کے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کا حکم:
{83}…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کو ایک دیہاتی شخص مکہ کے راستے میں ملا۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اسے سلام کیا اور اپنے گدھے پر سوار کر لیا نیز اسے اپنا وہ عمامہ شریف بھی عنایت فرمایاجو آپ کے سر پر تھا۔ حضرت سیِّدُناعبداللہ بن دینارعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّار فرماتے ہیں : ہم نے عرض کی:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ پر بھلائی فرمائے، یہ دیہاتی لوگ تو تھوڑی سی چیز پر بھی راضی ہو جاتے ہیں۔‘‘ تو حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے ارشاد فرمایا:اس کا باپ (میرے والد ِمحترم )امیرالمؤمنینحضرت سیِّدُنا عمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے بہت محبت کرتا تھا اور میں نے حضورنبی ٔ پاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کویہ ارشاد فرماتے سناکہ ’’سب سے بڑی نیکی یہ ہے کہ بیٹا اپنے باپ سے محبت کرنے والوں کے ساتھ صلہ رحمی کرے۔‘‘ (۳)
{84}…حضرت سیِّدُنا ابو بردہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں :’’جب میں مدینہ شریف آیا تو حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا میرے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا:’’کیا آپ جانتے ہیں کہ میں آپ کے پاس کیوں آیا ہوں ؟‘‘ میں نے عرض کی: ’’نہیں۔‘‘ تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا:میں نے تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو یہ ارشاد فرماتے سناکہ ’’جو پسند کرتا ہے کہ وہ اپنے باپ سے قبر میں صلہ رحمی کرے تو اسے چاہئے کہ باپ کے بعداس کے بھائیوں سے صلہ رحمی کرے۔‘‘اور میرے اور تمہارے والدکے درمیان بھائی چارہ اور محبت تھی، لہٰذا میں نے پسند کیا کہ اسے قائم رکھوں۔ (۴)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…سنن ابی داود،کتاب الادب ،باب فی بر الوالدین ،الحدیث:۵۱۴۲،ص۱۵۹۹۔
2…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب البروالاحسان،باب حق الوالدین،الحدیث:۴۱۹،ج۱،ص۳۲۴۔
3…صحیح مسلم،کتاب البر والصلۃ ،باب فضل صلۃ اصدقاء الاب والام ،الحدیث:۶۵۱۳،ص۱۱۲۵۔
4…الاحسان بتر تیب صحیح ابن حبان ،کتاب البر والاحسان ،باب حق الوالدین، الحدیث:۴۳۳، ج۱، ص۳۲۹۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع