30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! جس نے اپنے والدین میں سے کسی کو پایا پھر ان دونوں کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش نہ آیا اور مر کر جہنم میں داخل ہو گیاتواللہ عَزَّوَجَلَّ اسے اپنی رحمت سے دورفرمائے، آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ’’ اٰمین‘‘ فرمائیے۔تو میں نے کہا: اٰمین۔ پھر کہا: اے محمدصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! جس نے رمضان کا مہینہ پایا اور مر گیا اور اس کی مغفرت نہ ہوئی اور اسے جہنم میں داخل کر دیا گیا تواللہ عَزَّوَجَلَّ اسے بھی اپنی رحمت سے دور فرمائے، آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم’’ اٰمین‘‘ فرمائیے۔ تومیں نے کہا: اٰمین۔ پھر کہا:اے محمد صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! جس کے پاس آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا ذکر ہوا اور اس نے آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر درودِ پاک نہ پڑھا اورمر کر جہنم میں داخل ہو گیا تواللہ عَزَّوَجَلَّ اسے بھی اپنی رحمت سے دور فرمائے، آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ’’ اٰمین‘‘ فرمائیے۔ پس میں نے کہا: اٰمین۔‘‘ (۱)
{71}…مذکورہ روایت ان الفاظ میں بھی مروی ہے کہ ’’جس نے اپنے والدین یا دونوں میں سے کسی ایک کو پایا لیکن ان کے ساتھ اچھا سلوک نہ کیا اور مرکرجہنم میں داخل ہوا تواللہ عَزَّوَجَلَّ اسے اپنی رحمت سے دور فرمائے، آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم’’ اٰمین‘‘ فرمائیے ۔ تو میں نے کہا: اٰمین ۔‘‘ (۲)
{72}… مستدرک میں اس روایت کے آخری الفاظ یہ ہیں ،سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’ جب میں تیسری سیڑھی پر چڑھا تو جبریل امین عَلَـــیْہِ السَّلَام نے عرض کی:جس نے اپنے والدین یا ان میں سے ایک کو بڑھاپے میں پایا لیکن ان دونوں نے اسے جنت میں داخل نہ کرایا وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت سے دور ہو۔تو میں نے کہا: اٰمین۔‘‘ (۳)
{73}…ایک روایت میں ہے کہ سیِّدعالم ،نُورِمجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’(جبرئیل امینعَلَـــیْہِ السَّلَام نے دعا کی: )جس نے اپنے والدین یا دونوں میں سے کسی ایک کو پایا لیکن ان کے ساتھ اچھا سلوک نہ کیا اور جہنم میں داخل ہو گیاتو اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے اپنی رحمت سے دور کرے۔ تومیں نے کہا: اٰمین۔‘‘ (۴)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المعجم الکبیر،الحدیث:۲۰۲۲،ج۲،ص۲۴۳،دون قولہ’’ثم لم یبرہما‘‘۔
2…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب الرقاق ،باب الادعیۃ، الحدیث:۹۰۴، ج۲، ص۱۳۱۔
3…المستدرک،کتاب البر والصلۃ ،باب لعن اللہ العاق لوالدیہ…الخ ،الحدیث:۷۳۳۸،ج۵،ص۲۱۳۔
4…المعجم الکبیر،الحدیث:۱۲۵۵۱،ج۱۲،ص۶۶۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع