دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{65}دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’آدمی اپنے گناہ کی وجہ سے رزق سے محروم ہوتا ہے، دعا تقدیر کو ٹال دیتی ہے اور نیکی عمر میں اضافہ کرتی ہے۔‘‘ (۱)

{66}سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’دُعا تقدیر کو ٹال دیتی ہے اور نیکی عمر میں اضافہ کر دیتی ہے۔‘‘ (۲)

{67}شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’لوگوں کی عورتوں سے در گزر کرو تمہاری عورتوں سے درگزر کیا جائے گا، اپنے والدین سے نیک سلوک کرو تمہارے بیٹے تمہارے ساتھ اچھا سلوک کریں گے اور جس کے پاس اس کا (مسلمان)بھائی کوئی عذرلے کر آئے تو وہ اس کاعذر قبول کر لے خواہ وہ سچا ہو یا جھوٹا، اگر اس نے ایسا نہ کیا تو حوضِ کوثر پر نہیں آئے گا۔‘‘ (۳)

{68}اللہ عَزَّوَجَلَّکے محبوب، دانائے غُیوب ،منزہ عن الْعُیوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’اپنے والدین سے نیک سلوک کرو تمہارے بیٹے تمہارے ساتھ اچھا سلوک کریں گے، (لوگوں کی عورتوں سے) درگزر کرو تمہاری عورتوں سے درگزر کیا جائے گا۔‘‘ (۴)

{69}حُسنِ اَخلاق کے پیکر،محبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’اس شخص کی ناک خاک آلود ہو، اس کی ناک خاک آلود ہو، اس کی ناک خاک آلود ہو۔‘‘ عرض کی گئی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! وہ شخص کون ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’وہ جس نے اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو بڑھاپے کی حالت میں پایا، پھر بھی جنت میں داخل نہ ہوا یا ان دونوں نے اسے جنت میں داخل نہ کیا۔‘‘ (۵)

{70}خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ایک دفعہ منبر شریف پر چڑھتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’ اٰمین! اٰمین! اٰمین!‘‘پھر ارشاد فرمایا:’’میرے پاس جبریل امینعَلَـــیْہِ السَّلَام آئے اور عرض کی:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1سنن ابن ماجہ،ابواب الفتن،باب العقوبات، الحدیث:۴۰۲۲،ص۲۷۱۹،بتقدمٍ وتاخرٍ۔

2جامع الترمذی،ابواب القدر،باب ماجاء لایردالقدرالا الدعاء، الحدیث:۲۱۳۹،ص۱۸۶۶۔

3المستدرک،کتاب البروالصلۃ،باب بروااباء کم تبرکم ابناؤکم، الحدیث:۷۳۴۰،ج۵،ص۲۱۳۔

4المعجم الاوسط،الحدیث:۱۰۰۲،ج۱،ص۲۸۵۔

5صحیح مسلم،کتاب البر الصلۃ،باب رغم من ادرک ابویہ…الخ، الحدیث:۶۵۱۱، ص۱۱۲۵۔

 


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن