30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{14}… سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ارشادفرماتے ہیں :ہر صبح دو فرشتے ندا کرتے ہیں :’’افسوس! مردوں کے لئے عورتوں کے سبب اور عورتوں کے لئے مردوں کے سبب بربادی ہے۔‘‘ (۱)
{15}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جو اللہ عَزَّوَجَلَّ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ ہر گز کسی غیر محرم عورت کے ساتھ خلوت اختیار نہ کرے۔‘‘ (۲)
{16}…سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’عورتوں کے پاس جانے سے بچو۔‘‘ تو ایک انصاری نے عرض کی:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! حَمْو کے متعلق آپ کیا فرماتے ہیں ؟‘‘(۳) تو آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’حَمْو(۴) تو موت ہے۔‘‘ (۵)
حضرت سیِّدُنا ابو عبید رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اس حدیث ِ پاک کے ضمن میں فرماتے ہیں :’’یعنی بندے کے لئے اس فعل سے مر جانا بہتر ہے۔ جب شوہر کے باپ کے متعلق اتنی سخت وعید ہے حالانکہ وہ محرم ہے تو اجنبی کا معاملہ کتنا سخت ہو گا۔‘‘ (۶)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…سنن ابن ماجہ،ابواب الفتن ،باب فتنۃ النساء ،الحدیث:۳۹۹۹،ص۲۷۱۷۔
2…العجم الکبیر ،الحدیث:۱۱۴۶۲،ج۱۱،ص۱۵۳۔
3…حَمْو شوہر یابیوی کے باپ کو یا مطلقًارشتہ دار کو کہتے ہیں اور ایک قول کے مطابق صرف شوہر کے باپ کو کہتے ہیں اور یہاں یہی مراد ہے اور ایک قول کے مطابق صرف بیوی کے باپ کو کہتے ہیں۔ازمصنف
4…مفسر شہیر حکیم الامت حضرت علامہ مولانامفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحنَّان(متوفی۱۳۹۱ھ)مراٰۃ المناجیح ،جلد5، صفحہ14پر اس حدیث پاک کی شرح میں فرماتے ہیں : ’’بھاوج کا دَیْوَر (سے)بے پردہ ہونا موت کی طرح باعث ِ ہلاکت ہے یہاں (صاحبِ) مرقات نے فرمایا کہ حَمْوسے مراد صرف دیور یعنی خاوند کا بھائی ہی نہیں بلکہ خاوند کے تمام وہ قرابت دار مراد ہیں جن سے نکاح درست ہے جیسے خاوند کا چچا، ماموں ، پھوپھا وغیرہ۔ اسی طرح بیوی کی بہن یعنی سالی اور اس کی بھتیجی، بھانجی وغیرہ سب کا بھی یہ ہی حکم ہے۔ خیال رہے کہ دیور کو موت اس لئے فرمایا کہ عادۃً بھاوج دیور سے پردہ نہیں کرتیں بلکہ اس سے دل لگی، مذاق بھی کرتی ہیں اور ظاہر ہے کہ اجنبیہ غیر محرم سے مذاق دل لگی کس قدر فتنہ کا باعث ہے، اب بھی زیادہ فتنہ دیور، بھاوج اور سالی، بہنوئی میں دیکھے جاتے ہیں۔‘‘
5…صحیح البخاری ،کتاب النکاح ،باب لا یخلون رجل بامرأۃ…الخ ،الحدیث:۵۲۳۲،ص۴۵۲۔
6…شعب الایمان للبیھقی، باب فی تحریم الفروج ،تحت الحدیث:۵۴۳۷،ج۴،ص۳۶۸۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع