30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ارشاد فرمایا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں جہاد کرنا۔‘‘ (۱)
{53}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’بیٹا اپنے باپ کو بدلہ نہیں دے سکتا مگر یہ کہ وہ اسے غلام پائے تو خرید کر آزاد کر دے۔‘‘ (۲)
{54}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت ِبابرکت میں ایک شخص حاضر ہوا اور عرض کی: ’’میں ہجرت اور جہاد پر آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بیعت کرتا ہوں تاکہ میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ سے اجر پاؤں۔‘‘ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے دریافت فرمایا: ’’کیا تمہارے والدین میں سے کوئی زندہ ہے؟‘‘ اس نے عرض کی: ’’جی ہاں ! بلکہ دونوں زندہ ہیں۔‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے استفسار فرمایا: ’’تم اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ سے اجر چاہتے ہو؟‘‘اس نے عرض کی:’’جی ہاں۔‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشا د فرمایا: ’’اپنے والدین کے پاس واپس جاؤ اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔‘‘ (۳)
{55}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں ایک آدمی حاضر ہوا اور عرض کی: ’’میں جہاد کا شوق رکھتا ہوں لیکن اس پر قدرت نہیں رکھتا۔‘‘ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دریافت فرمایا: ’’کیا تمہارے والدین میں سے کوئی زندہ ہے؟‘‘ اس نے عرض کی: ’’میری ماں ہے۔‘‘ ارشاد فرمایا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ماں کی خیر مانگا کرو، جب تم ایسا کر و گے تو حج و عمرہ کرنے والے شمار ہو گے۔‘‘ (۴)
{56}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمتِ سراپا رحمت میں ایک شخص نے عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں جہاد کرنا چاہتا ہوں۔‘‘ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے دریافت فرمایا: ’’تمہاری ماں زندہ ہے؟‘‘ عرض کی: ’’جی ہاں۔‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ماں کے پاؤں مضبوطی سے تھام لے (تیری) جنت وہیں ہے۔‘‘ (۵)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم،کتاب الایمان،باب بیان کون الایمان باللہ تعالی افضل الاعمال،الحدیث:۲۵۲،۲۵۴،ص۶۹۳۔
2…سنن ابی داود،کتاب الادب، باب فی بر الوالدین، الحدیث:۵۱۳۷، ص۱۵۹۹۔
3…صحیح مسلم، کتاب البر والصلۃ والادب، باب بر الوالدین وایھما احق بہ، الحدیث:۶۵۰۷،ص۱۱۲۴۔
4…مسند ابی یعلی الموصلی،مسند انس من مالک ،الحدیث:۲۷۵۲،ج۳،ص۶،’’فاسال اللہ‘‘بدلہ’’قابل اللہ‘‘۔
5…المعجم الکبیر، الحدیث:۸۱۶۲،ج۸،ص۳۱۱۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع