30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پانچویں نکتہ کی وضاحت:
(۱)…اگر سفر میں بیٹے کی عزت ضائع ہونے کا خطرہ ہو مثلاً وہ اَمْرَد ہو اور اس کے سفر سے تہمت کا اندیشہ ہو تو وہ اسے اس سے منع کر سکتا ہے اور عورتوں کو روکنا بدرجۂ اَولیٰ جائز ہے۔
(۲)…بیٹے کا باپ کی کسی ایسی بات کو نہ ماننا کہ جس میں اس کو بالکل نقصان نہ ہو تو یہ بیٹے کے لئے محض نصیحت ہو گی، اگر اس نے خلاف ورزی کی تو نافرمان نہیں کہلائے گا اوراس میں بدرجۂ اولیٰ باپ کے حکم کی مخالفت نہ ہو گی۔(یہاں پر فتاویٰ بلقینی کی عبارت ختم ہوئی)
(مصنِّف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہفرماتے ہیں :) شیخ الاسلام حضرت سیِّدُنا سراج بلقینیعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیکے، والدین کی نافرمانی کو والدین کے علاوہ کے گناہِ صغیرہ اور فعلِ حرام کے ساتھ خاص کرنے میں توقف ہے۔ بلکہ اس اصول پر انحصار ہونا چاہئے جو میں نے گزشتہ ذکر کیا کہ ’’اگر اس نے باپ کے ساتھ ایسا سلوک کیا جس سے اسے ایسی اذیت پہنچی جو عرفاً آسان نہ ہو تو یہ کبیرہ گناہ ہو گا اگرچہ وہ کسی دوسرے کے ساتھ کرناحرام نہ بھی ہو۔‘‘ مثلا ً باپ بیٹے سے ملنے آئے تو اس کے ماتھے پر شکنیں آجائیں۔یا وہ چند لوگوں کے گروہ میں بیٹے کے پاس آئے اور وہ اس کے احترام میں نہ تو کھڑا ہو اور نہ ہی اسے کوئی اہمیت دے اور اسی طرح کا سلوک کرنا کہ جس کو صاحب ِعقل اور صاحب ِمروّت لوگ بہت بڑی ایذا کاباعث سمجھتے ہوں۔
عنقریب قطع رحمی کے باب میں ایسی روایات اور ابحاث مذکور ہوں گی جو اس کی تائید کرتی ہیں۔
فائدہ:اب والدین کے ساتھ نیکی اور صلہ رحمی کرنے، ان کی اطاعت کرنے اور ان کے ساتھ احسان کرنے نیز ان کے بعد ان کے دوستوں سے نیک سلوک کرنے کے بارے میں دوسری احادیث ِ مبارکہ ذکر کی جاتی ہیں :
{52}…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے سوال کیا: ’’کون سا عمل اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے؟‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’وقت پر نماز ادا کرنا۔‘‘ میں نے دوبارہ عرض کی: ’’پھر کون سا؟‘‘ تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنا۔‘‘ میں نے پھر عرض کی:’’اس کے بعد کون سا؟‘‘
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع