30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس نے عرض کی: ’’نہیں۔‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جاؤ اور جا کر ان سے اجازت لو، اگر وہ اجازت دیں تو جہاد کرو ورنہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آؤ۔‘‘ (۱)
ہمارا قول یہ ہے کہ ’’ بشرطیکہ ایسا حکم دینے میں باپ پر الزام عائد نہ کیا جاسکتا ہو۔‘‘اس سے یہ صورت بھی خارج ہوگئی کہ اگر باپ کافر ہو تو بیٹے کو جہاد وغیرہ پر جانے کے لئے باپ کی اجازت کی ضرورت نہیں ، نیز ہم نے جو باپ کی اجازت کا اعتبار کیااس میں اس کے آزاد یا غلام ہونے میں کوئی فرق نہیں۔
تیسرے نکتہ کی وضاحت:
ہمارا قول یہ ہے کہ ’’وہ کسی ایسے سفر پر جانے میں باپ کی مخالفت کرے جو باپ پر شاق ہو۔‘‘ تو اس سے ہماری مراد نفلی حج کے لئے سفر کرنا ہے، اس اعتبار سے کہ اس میں مشقت ہوتی ہے، فرض حج اس سے خارج ہے۔ جب اس سفر میں سلامتی کے غلبہ کا لحاظ رکھتے ہوئے سمندری سفر بھی شامل ہو تو ظاہر اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ اسے اجازت لینا ضروری نہیں اور اگر اجازت ضروری قرار دی جائے توبھی سمجھ سے بعید نہیں کیونکہ بیٹے کے بحری سفر سے باپ کو خوف ہو سکتا ہے اگرچہ سلامتی غالب ہو۔
چوتھے نکتہ کی وضاحت:
رہا بیٹے کا فرضِ عین یا فرض کفایہ علوم کی خاطر سفر کرنا تو اس سے باپ نہیں روک سکتا اگرچہ اسی شہر میں علم سیکھنا ممکن ہو بخلاف اس کے جس نے اپنے شہر میں علم کا حصول مشکل ہونے کی شرط لگائی۔ اس لئے کہ کبھی کبھار سفر میں (دیگر پریشانیوں سے) دل کی فراغت یا استاذ کے ارشاد وغیرہ کی توقُّع ہوتی ہے، اگر ان میں سے کسی چیز کی توقع نہ ہو تو اجازت لینے کا محتاج ہو گا اور جب بیٹے پر باپ کا نفقہ واجب ہو اور سفر کی وجہ سے واجب کے ضائع ہونے کا خوف ہو تو باپ بیٹے کو سفر سے منع کر سکتا ہے جیسا کہ وہ مدیون (یعنی مقروض) جس پر دَیْنِ حالِّی(یعنی فی الفور ادائیگی والا قرض ) لازم ہو توقرض خواہ اس کو سفر اور ہر اس معاملے سے روک سکتا ہے جس میں مدیون پر لازم حق کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہو مگردَیْن مُؤَجَّل (یعنی جس کی ادائیگی فی الفور لازم نہ ہو اس) میں مذکورہ حکم نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…سنن ابی داود،کتاب الجھاد،باب فی الرجل یغزووابواہ کارھان، الحدیث:۲۵۳۰،ص۱۴۱۱۔
الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان ،کتاب البر و الاحسان،باب حق الوالدین، الحدیث:۴۲۳،ج۱،ص۳۲۵۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع