30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں عوام الناس مبتلا ہیں اور اس کی ضرورت ہے کہ اس پر مفصل بحث کی جائے، نیز اس کی جزئیات بھی ذکر کی جائیں تاکہ اس کے ضمن میں اصل مقصود حاصل ہو سکے اور وہ نافرمانی کی تعریف کے اس ضابطے کے متعلق سوال ہے جس سے والدین کی نافرمانی معلوم ہوتی ہے اور مثال کے بغیر کسی چیز کو عرف پر محمول کرنے سے مقصود حاصل نہیں ہوتا کیونکہ عام طور پر لوگوں کی اغراض انہیں ایسے کاموں پر ابھارتی ہیں جو عرف میں ہوتے ہی نہیں ، خصوصاًجب ان کا مقصد کسی شخص کی خامی نکالنا یا اسے تکلیف دینا ہو، تو وہاں ایسی مثال دینے کی ضرورت ہوتی ہے جو اسی طریقہ کار پر ہو۔ مثال کے طور پر اگر کسی کا اپنے باپ پر کوئی شرعی حق ہو اور وہ اسے حاکم کے سامنے پیش کرے تا کہ اس سے اپنا حق حاصل کر سکے، اب اگر باپ کو قید کر دیا گیا تو کیا یہ نافرمانی کہلائے گی یا نہیں ؟‘‘
اس کے جواب میں انہوں نے فرمایا: ’’اس مقام پر بعض اکابر علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامنے ارشاد فرمایا ہے کہ’’یہ ایسا مسئلہ ہے جس کا فیصلہ کرنا انتہائی مشکل ہے۔‘‘
نافرمانی کے متعلق قاعدہ کلیہ:
( حضرت سیِّدُنا سراج بلقینی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیفرماتے ہیں :) اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ایک ایسے قاعدہ کلیہ کی طرف رہنمائی فرمائی اُس کے فضل سے مجھے اُمید ِ واثق ہے کہ یہ بہترین قاعدہ کلیہ ہے اور وہ یہ ہے’’والدین میں سے کسی کی نافرمانی سے مراد یہ ہے کہ،
(۱)…بیٹا اپنے والدین میں سے کسی کو ایسی تکلیف دے کہ اگر وہ ان کے علاوہ کسی اور کو یہی تکلیف دیتا تو اس کا ایسا کرنا حرام تو ہوتا مگر صغیرہ گناہ ہوتا، لیکن جب یہی تکلیف (جو دوسروں کے حق میں صغیرہ ہے) وہ والدین میں سے کسی کو دے گا تو کبیرہ گناہ بن جائے گا۔
(۲)… بیٹا ان کے کسی ایسے حکم کو ماننے سے انکار کر دے یا کسی ایسے کام سے منع کرنے پر ان کی مخالفت کرے جس میں اس کی اپنی جان جانے یا کسی عضو کے ضائع ہونے کا خدشہ ہو بشرطیکہ ایسا حکم دینے میں باپ پر الزام عائد نہ کیا جا سکتا ہو۔
(۳)…بیٹا کسی ایسے سفر پر جانے میں باپ کی مخالفت کرے جو باپ پر شاق ہو اور بیٹے پر بھی فرض نہ ہو۔
(۴)… اتنا لمبا عرصہ غائب رہنے میں باپ کے حکم کی مخالفت کرے جس میں نفع بخش علم یا کمائی نہ ہو۔
(۵)…یا اس سفر میں اس کی عزت کو نقصان پہنچ سکتا ہو۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع