دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

تمہاری یہ حالت ہے حالانکہ تمہارے مالک عَزَّوَجَلَّنے تو اس کے سامنے اُف کہنے سے بھی منع فرمایا ہے اور اس کے حقوق کے بارے میں تمہیں ڈانٹا ہے، عنقریب دنیا میں تمہیں تمہارے بیٹوں کی نافرمانی کے ساتھ سزا دی جائے گی اور آخرت میں بارگاہِ ربوبیت کے کرم سے دور فرما کر سزا دی جائے گی اور وہ تمہیں زجر و توبیخ کرتے ہوئے ارشاد فرمائے گا: ذٰلِکَ بِمَا قَدَّمَتْ اَیۡدِیۡکُمْ وَاَنَّ اللہَ لَیۡسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیۡدِ ﴿۱۸۲﴾ۚ ۴، اٰل عمران:۱۸۲)

ترجمۂ کنز الایمان:یہ بدلہ ہے اس کا جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجا اوراللہ بندوں پر ظلم نہیں کرتا۔

لِاُمِّکَ حَقٌّ لَوْ عَلِمْتَ کَثِیْرُ کَثِیْرُکَ یَا ھٰذَا لَدَیْہٖ یَسِیْرُ

فَکَمْ لَیْلَۃٍ بَاتَتْ بِثِقَلِکَ تَشْتَکِیْ لَھَا مِنْ جَوَاھَا اَ نَّۃٌ وَّزَفِیْرُ

وَفِی الْوَضْعِ لَوْ تَدْرِیْ عَلَیْھَا مُشَقَّۃٌ فَمِنْ غُصَصٍ مِّنْھَا الْفُؤَادُ یَطِیْرُ

وَکَمْ غَسَلَتْ عَنْکَ الْاَذٰی بِیَمِیْنِھَا وَمَا حِجْرُھَا اِلَّا لَدَیْکَ سَرِیْرُ

وَتَفْدِیْکَ مِمَّا تَشْتَکِیْہِ بِنَفْسِھَا وَمِنْ ثَدْیِھَا شُرْبٌ لَّدَیْکَ نَمِیْرُ

وَکَمْ مَرَّ ۃٍ جَاعَتْ وَاَعْطَتْکَ قُوْتَھَا حُنُوًّا وَاِشْفَاقًا وَاَنْتَ صَغِیْرُ

فَآھاً لِذِیْ عَقْلٍ وَیَتْبَعُ الْھَوٰی وَآھاً لِاَعْمَی الْقَلْبِ وَھُوَ بَصِیْرُ

فَدُوْنَکَ فَارْغَبْ فِیْ عَمِیْمِ دُعَآئِھَا فَاَنْتَ لِمَا تَدْعُوْ اِلَـیْہِ فَقِیْرُ

ترجمہ:(۱)…کاش! تو جان لیتا کہ تجھ پر اپنی ماں کا کتنا زیادہ حق ہے، تیرا بہت سے حقوق کو ادا کرنا اس کے ایک حق کے مقابل کم ہے۔

(۲)…کتنی ہی راتیں ایسی ہیں جو اس نے تیری بیماری کی وجہ سے جاگ کر گزاریں کہ دردوالم بھی اس کے سوزشِ غم کی شکایت کرنے لگے۔

(۳)… کاش! تو جان لیتا کہ تیری پیدائش میں اس نے کتنی مشقت برداشت کی، جس کے ایک ہی جھٹکے سے دل اُڑ جاتے ہیں۔

(۴)…کتنی ہی بار اس نے اپنے ہاتھ سے تجھ سے نجاست و غلاظت دُور کی اور اس کی گود تیرے لئے بستر تھی۔

(۵)…کسی چیز کی تو اس سے شکایت کرتاتو وہ تجھ پراپنی جان تک قربان کر دیتی اور اس کی چھاتیاں تیرے لئے صاف وشفاف مشروب تھیں۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن