30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میٹھاس وہ اپنے دل میں پائے گا۔‘‘(۱)
حضرت سیِّدُناامام احمد بن حسین بیہقی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی( متوفی۴۵۸ھ)ارشاد فرماتے ہیں : ’’اگر یہ حدیث صحیح ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ اس کی نظر بلاقصد غیر محرم پر پڑے پس وہ احتیاط کرتے ہوئے اپنی نگاہ پھیر لے۔‘‘(۲)
{10}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’بروزِ قیامت ہر آنکھ رو رہی ہوگی سوائے اس آنکھ کے…جو اللہ عَزَّوَجَلَّکی حرام کردہ چیزوں (کو دیکھنے) سے بند رہی …جس نے راہِ خدامیں جاگ کر رات گزاری اور…جس آنکھ سے خوفِ خداسے مکھی کے سر کے برابر آنسو نکلا۔‘‘ (۳)
{11}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’تین شخص ایسے ہیں جن کی آنکھیں جہنم کو نہیں دیکھیں گی: (۱)…اللہ عَزَّوَجَلَّکی راہ میں پہرہ دینے والی آنکھ (۲)…خوفِ خدا سے رونے والی آنکھ اور (۳)…اللہ عَزَّوَجَلَّکی حرام کردہ چیزوں سے باز رہنے والی آنکھ۔‘‘ (۴)
{12}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’تم مجھے اپنی چھ چیزوں کی ضمانت دو تو میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں : (۱)…جب بات کرو تو سچ بولو (۲)…جب وعدہ کرو تو پورا کرو (۳)…جب تمہارے پاس امانت رکھی جائے تو ادا کرو (۴)…اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو (۵)… اپنی نگاہیں نیچی رکھو اور (۶)…اپنے ہاتھوں کو (حرام سے) روکو۔‘‘ (۵)
{13}…حضرت سیِّدُنا جریر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ میں نے نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے اچانک پڑنے والی نظر کے بارے میں دریافت کیا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اپنی نگاہ پھیر لو۔‘‘(۶)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المسند للامام احمد بن حنبل ، حدیث أبی أمامۃ الباھلی، الحدیث:۲۲۳۴۱،ج۸،ص۲۹۹۔
شعب الایمان للبیھقی ، باب فی تحریم الفروج ،الحدیث:۵۴۳۱،ج۴،ص۳۶۶۔
2…شعب الایمان للبیھقی،باب فی تحریم الفروج،تحت الحدیث:۵۴۳۱،ج۴،ص۳۶۶۔
3…حلیۃ الاولیاء ،الرقم:۲۳۱صفوان بن سلیم ،الحدیث:۳۶۶۳،ج۳،ص۱۹۰۔
4…المعجم الکبیر ، الحدیث:۱۰۰۳،ج۱۹،ص۴۱۶،’’کفت‘‘بدلہ’’غضت‘‘۔
5…المسند للامام احمد بن حنبل ،حدیث عبادۃ بن الصامت ،الحدیث:۲۲۸۲۱،ج۸،ص۴۱۲۔
6…المسند للامام احمد بن حنبل ،حدیث جریر بن عبد اﷲ ،الحدیث: ۱۹۲۱۸،ج۷،ص۶۳۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع