دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

سے ہے۔‘‘ عورت کہنے لگی :’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اس نے (اپنی صلب میں ) اسے آسانی سے اٹھا ئے رکھا اور جب باہر نکالا تو وہ بھی شہوت سے، جبکہ میں نے اسے (اپنے رحم میں ) تکلیف سے اٹھایا، وضعِ حمل میں بھی تکلیف کا سامنا کیا اور دو سال تک اسے دودھ بھی پلایا۔‘‘ حضورصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ماں کے حق میں اس بچے کا فیصلہ فرما دیا۔

نیکی پر اُبھارتے ہوئے اور نافرمانی اور اس کے وبال سے ڈراتے ہوئے کسی نے کتنا خوب صورت کلام فرمایا اور اس بات پر آگاہ کیاکہ والدین کی نافرمانی انسان کو مرتبۂ کمال سے نیچے گرا دیتی ہے اور ذلت کی اتھاہ گہرائیو ں میں پہنچا دیتی ہے:

اے انتہائی اہم حقوق کو ضائع کرنے والے! اے نیکی کو نا فرمانی سے بدلنے والے! اے اپنے فرائض کو بھول جانے والے! اے اپنے سامنے موجود چیزوں سے غافل! والدین کے ساتھ نیکی کرنا تم پرقرض ہے اور اس کا ادا کرنا تم پر لازم ہے جبکہ تم انتہائی نازیبا انداز میں اس سے چھٹکارے کی کوششوں میں مشغول ہو، اپنے گمان میں جنت تلاش کر رہے ہو حالانکہ وہ تو تمہاری اس ماں کے قدموں تلے ہے جس نے تمہیں نو مہینے اپنے پیٹ میں اٹھایا جو نو سال کی طرح تھے اور تمہاری پیدائش کے وقت روحوں تک کو پگھلا دینے والی تکلیف برداشت کی، تمہیں دودھ پلایا اور تمہاری خاطر اپنی نیند ترک کر دی، اپنے ہاتھ سے تم سے نجاست دور کی، خوراک کے معاملے میں تمہیں اپنی ذات پر ترجیح دی اور اپنی گود کو تمہارے لئے بچھونا بنائے رکھا، تمہیں سہارا مہیا کیا، اگر تمہیں کوئی بیماری یا شکایت لاحق ہوئی تو اسے حد درجہ افسوس ہوا، غم واندوہ طوالت اختیار کر گیا،طبیب (یعنی ڈاکٹر) کی خدمات حاصل کرنے کے لئے اپنا مال خرچ کیا اور اگر اسے تمہاری زندگی اور اس کی اپنی موت کے درمیان اختیار دیا جائے تو وہ تمہاری زندگی کو ترجیح دے گی۔ کتنی ہی مرتبہ تم نے اس سے برا سلوک کیا پھر بھی اس نے تمہارے لئے ظاہری و پوشیدہ طور پر توفیق کی ہی دعا کی۔اب جب بڑھاپے میں وہ تمہاری محتاج ہو گئی تو تم نے اسے ایک حقیر چیز سمجھ لیا، تم نے خود تو پیٹ بھر کر کھا پی لیا جبکہ وہ بھوکی پیاسی ہی رہی، تم نے احسان کرنے میں اس پر اپنے اہل و عیال کو مقدم کیا اور اس کے احسانات کو بھول گئے، تمہیں اس کی خدمت مشکل معلوم ہوتی ہے حالانکہ وہ آسان ہے، تمہیں اس کی عمر لمبی معلوم ہوتی ہے جبکہ وہ مختصر ہے اور تم نے اسے چھوڑ دیا ہے جبکہ اس کا تمہارے سوا کوئی مدد گار نہیں۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن