دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

شخص کا کیاماجرا ہے؟‘‘ تو اس نے بتایا:’’یہ شراب پیتا تھا، جب ایک رات(نشے میں دُھت) گھر آیا تو اسے ماں نے کہا: ’’اے میرے بیٹے! اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈر، اس شراب کو کب تک پیتارہے گا؟‘‘ تو وہ بولا :’’تُو توبس گدھے کی طرح رینکتی ہی رہتی ہے۔‘‘ پھر اس عورت نے بتایا: ’’وہ شخص عصر کے بعد فوت ہو گیااور اب ہر روز عصر کے بعد اس کی قبر شق ہوتی ہے،وہ 3 مرتبہ گدھے کی طرح آواز نکالتا ہے پھر اس پر قبر بند ہو جاتی ہے۔‘‘ (۱)

{37} سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’تین دعاؤں کی قبولیت میں کوئی شک نہیں : (۱)مظلوم کی دعا (۲)مسافر کی دعا اور (۳)باپ کی اپنے بیٹے کے حق میں بددعا۔‘‘ (۲)

{38}دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عبرت نشان ہے:’’معراج کی رات میں نے جہنم میں کچھ لوگ دیکھے جو آگ کی شاخوں سے لٹکے ہوئے تھے، میں نے دریافت فرمایا:’’اے جبریل! یہ کون ہیں ؟‘‘ تو انہوں نے عرض کی: ’’یہ وہ لوگ ہیں جو دنیا میں اپنے ماں باپ کو گالیاں دیتے تھے ۔‘‘ (۳)

{39}سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ معظَّم ہے: ’’جس نے اپنے والدین کو گالی دی تو آسمان سے زمین پر آنے والے بارش کے ہر قطرے کے بعد اس کی قبر میں آگ کا ایک انگارا اُترے گا۔‘‘ (۴)

{40}شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ مکرَّم ہے:’’جب والدین کے نافرمان کو دفن کیا جاتا ہے تو قبر اُسے دباتی ہے یہاں تک کہ اس کی پسلیاں ایک دوسرے میں پیوست ہو جاتی ہیں۔‘‘ (۵)

{41}حضرت سیِّدُنا کعب الاحبار رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : ’’جب بندہ اپنے والدین کا نافرمان ہو تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے ہلاک کرنے میں جلدی کرتا ہے تا کہ وہ اسے جلدی عذاب دے اورجب وہ اپنے والدین کے ساتھ نیکی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1شرح اصول اعتقاداہل السنۃوالجماعۃ،باب الشفاعۃ لاہل الکبائر، الحدیث:۲۱۵۷،ج۲، ص۹۷۵۔

2جامع الترمذی،ابواب البر والصلۃ ،با ب ماجاء فی دعوۃ الوالدین ،الحدیث:۱۹۰۵،ص۱۸۴۴۔

3الکبائرللذہبی،الکبیرۃ الثامنۃ ،عقوق الوالدین،ص۴۸۔

4الکبائرللذہبی،الکبیرۃ الثامنۃ ،عقوق الوالدین،ص۴۸۔

5الکبائرللذہبی،الکبیرۃ الثامنۃ ،عقوق الوالدین،ص۴۸۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن