دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اے بلال! اس کے پاس جاؤ اور دیکھو کہ کیا وہ (کلمۂ طیبہ) لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ پڑھنے کی استطاعت رکھتا ہے یا نہیں ؟ ہو سکتا ہے کہ علقمہ کی ماں نے مجھ سے حیا کرتے ہوئے وہ بات کہہ دی ہو جو اس کے دل میں نہ ہو۔‘‘ حضرت سیِّدُنا بلا ل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ تشریف لے گئے اور حضرت علقمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو گھر کے اندرلَا اِلٰہَ اِلَّا اللہپڑھتے ہوئے سنا تو انہوں نے اندر آ کر فرمایا : ’’اے لوگو! بے شک علقمہ کی زبان کو اس کی ماں کی ناراضی نے کلمۂ شہادت پڑھنے سے روک دیا تھا اور اس کی رضا مندی نے اب اس کی زبان کو آزاد کر دیا ہے۔‘‘ پھر اسی دِن حضرت سیِّدُنا علقمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ وصال فرما گئے۔

نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمتشریف لائے اور انہیں غسل دینے اور کفن پہنانے کا حکم ارشاد فرمایا، پھر ان پر نماز جنازہ پڑھی اوران کی تدفین کے وقت تک موجود رہے، پھر ان کی قبر کے کنارے کھڑے ہو کر ارشاد فرمایا:’’اے مہاجرین و انصار! جس نے اپنی بیوی کو اپنی ماں پر فضیلت دی اس پر اللہ عَزَّوَجَلَّ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہو، اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے نہ نفل قبول فرمائے گا نہ ہی فرض مگر یہ کہ وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں توبہ کر ے اور اپنی ماں سے حسنِ سلوک کرے اور اس کی رضا چاہے، اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا ماں کی رضا مندی میں ہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضی ماں کی ناراضی میں ہے۔‘‘

ماں کے نافرمان شرابی کا انجام:

حضرت سیِّدُنا امام اصبہانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیوغیرہ سے منقول ہے اور یہی واقعہ حضرت سیِّدُنا ابو العباس اصم عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم نے حفاظِ حدیث کے ایک اجتماع میں بیان کیا تو ان میں سے کسی نے اس کا انکار نہ کیا۔ واقعہ یوں ہے کہ حضرت سیِّدُنا عوام بن حوشب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ فرماتے ہیں :ایک مرتبہ میں ایک محلے میں قیام پذیر ہوا، اس کی ایک طرف قبرستان تھا، عصر کے بعد اس قبرستان میں ایک قبر شق ہوئی اور ایک شخص باہر نکلا جس کا سر گدھے جیسا اور جسم انسان جیسا تھا، اس نے 3 مرتبہ گدھے کی آواز نکالی، پھر اس پر قبر بند ہو گئی، نیز میں نے یہ بھی دیکھا کہ ایک بوڑھی خاتون وہاں بال یا سوت کات رہی تھی،ایک عورت نے مجھ سے کہا: ’’آپ نے اس بوڑھی خاتون کو دیکھا؟‘‘ میں نے کہا: ’’اسے کیا ہے؟‘‘ تو اس نے بتایا:’’یہ خاتون اس قبر والے کی ماں ہے۔‘‘ میں نے اُس سے دریافت کیا: ’’اس

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن