دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

تَرَاہٗ مُعِدًّا لِلْخِلَافِ کَاَنَّہٗ بِرَدٍّ عَلٰی اَھْلِ الصَّوَابِ مُؤَکَّلُ

ترجمہ:(۱)…میں نے بچپن میں تیری پرورش کی اور جوانی تک تجھ پر احسان کیا، جو تیری خاطر کماتا تُواسی کے کھانے پینے میں لگاتار مشغول رہا۔

(۲)…جب رات نے بیماری میں تجھے کمزور کردیا تو میں تیری بیماری کی وجہ سے رات بھر بے قراری کی حالت میں بیدار رہا۔

(۳)…گویا تیری جگہ میں اس مرض کا شکار تھا جس نے تجھے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس کے سبب میری آنکھیں تھمنے کانام نہ لیتی تھیں۔

(۴)…میرا دل تیری ہلاکت سے ڈر رہا تھا حالانکہ اسے معلوم تھا کہ موت کا ایک وقت مقرر ہے۔

(۵)…جب تو بھر پورجوانی کی عمر کو پہنچا جس کی میں عرصۂ دراز سے تمنا کر رہا تھا۔

(۶)…تو تُو نے میرے احسان کا بدلہ انتہائی سختی کی صورت میں دیا گویا پھر بھی تو ہی احسان اور مہربانی کرنے والا ہے۔

(۷)…اور تو نے میرے باپ ہونے کا لحاظ تک نہ کیا بلکہ ایسا سلوک کیا جیسے پڑوسی پڑوسی کے ساتھ کرتا ہے۔

(۸)…آپ اسے(یعنی میرے بیٹے کو)ہر وقت میری مخالفت پرتیار پائیں گے گویا اسے اہلِ حق کا انکار کرنے پر ہی مقررکیا گیا ہو۔

حضرت سیِّدُنا جابررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں :پس اسی وقت سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس کے بیٹے کا گریبان پکڑ کرکھینچا اور ارشاد فرمایا:’’تو اور تیرا مال تیرے باپ کا ہے۔‘‘ (۱)

{32}…تفسیرکشاف میں سُوْرَۂ بَنِیْ اِسْرَائِیْلکے تحت یہی روایت اس طرح ہے کہ’’میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفی صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہِ بے کس پناہ میں ایک شخص نے اپنے باپ کی شکایت کی کہ وہ اس کا مال لے لیتا ہے، تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے بلایا اور دیکھا تو وہ ایک بوڑھا شخص تھاجو لاٹھی کا سہارا لئے ہوئے حاضرہوا۔ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس سے حقیقتِ حال دریافت فرمائی تو اس نے عرض کی:’’جب یہ کمزور تھااور میں طاقتور تھا، یہ فقیر تھا اور میں امیر تھا تو اس وقت میں نے اپنے مال میں سے کوئی چیز اس پر نہ روکی اور اب میں ضعیف و کمزور ہوں اور یہ قوت والا ہے اور میں فقیر ہوں اور یہ مال دار ہے لیکن اپنے مال کے معاملے میں مجھ پر بخل کرتا ہے۔‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم آبدیدہ ہو گئے اور ارشاد فرمایا:’’کوئی جنگل اور بستی والی(یا خشک

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…المعجم الصغیرللطبرانی،الحدیث:۹۴۴،الجزء الثانی،ص۶۲۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن