30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{31}…حضرت سیِّدُنا جابررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ’’ایک شخص بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوکر عرض گزار ہوا: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میرے باپ نے میرا مال لے لیا ہے۔‘‘ توآپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جاؤ اور اپنے باپ کو لے کر آؤ۔‘‘ اتنے میں حضرت سیِّدُنا جبرئیل امین عَلَـــیْہِ السَّلَامنے آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض کی: اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو سلام بھیجا ہے اور ارشاد فرمایا ہے کہ’’جب وہ بوڑھا شخص آئے تو اس بات کے متعلق اس سے دریافت فرمائیں جو اس نے اپنے دل میں کہی اور جسے اس کے کانوں نے بھی نہ سنا۔‘‘
جب بوڑھا شخص حاضر ہوا توحضور نبی ٔ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے استفسار فرمایا: ’’آپ کے بیٹے کا کیا معاملہ ہے؟ وہ شکایت کر رہا ہے کہ آپ اس کا مال لینا چاہتے ہیں ؟‘‘اس نے عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اس سے پوچھئے کہ کیا میں نے وہ مال اس کی پھوپھیوں ، خالاؤں اور اپنے آپ پر خرچ نہیں کیا؟‘‘ تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ٹھیک ہے (لیکن) مجھے وہ بتاؤ جو تم نے اپنے دل میں کہا اور تمہارے کانوں نے بھی نہ سنا۔‘‘ بوڑھے نے عرض کی:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! اللہ عَزَّوَجَلَّ یقینا ہمیں آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی برکت کا وافر حصہ عطا فرمائے گا، میں نے اپنے دل میں ایک ایسی بات کہی جو میرے کانوں نے بھی نہ سنی۔‘‘ ارشاد فرمایا:’’اب تم بولواور میں سنتا ہوں۔‘‘عرض کی:’’میں نے(اشعار میں ) یہ کہاتھا:
غَذَوْتُکَ مَوْلُوْدًا وَمُنْتُکَ یَافِعًا تُعِلَّ بِمَا اَجْنِیْ عَلَیْکَ وَتَنْھَلُ
اِذَا لَیْلَۃٌ ضَاقَتْکَ بِالسَّقَمِ لَمْ اَبِتُّ لِسَقَمِکَ اِلَّا سَاھِرًا اَتَمَلْمَلُ
کَاَنِّی اَنَا الْمَطْرُوْقُ دَوْنَکَ بِالَّذِیْ طُرِقْتَ بِہٖ دُوْنِیْ فَعَیْنَیَّ تَھْمِلُ
تَخَافُ الرَّدٰی نَفْسِیْ عَلَیْکَ وَاِنَّھَا لَتَعْلَمُ اَنَّ الْمَوْتَ وَقْتٌ مُؤَجَّلُ
فَلَمَّا بَلَغْتَ السِّنَّ وَالْغَایَۃَ الَّتِیْ اِلَیْھَا مَدٰی مَا فِیْکَ کُنْتُ اُؤَمِّلُ
جَعَلْتَ جَزَآئِیْ غِلْظَۃً وَفَظَاظَۃً کَاَنَّکَ اَنْتَ الْمُنْعِمُ الْمُتَفَضِّلُ
فَلَیْتَکَ اِذْ لَمْ تَرْعَ حَقَّ اُ بُوَّتِیْ فَعَلْتَ کَمَا الْجَارُ الْمُجَاوِرَ یَفْعَلُ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع