30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہ ہو گا۔‘‘حضرت سیِّدُنا ا بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ارشاد فرماتے ہیں : ’’یہ فرمان مجھے بظاہرسخت معلوم ہواکیونکہ مؤمنین سے گناہ سرزد ہو جاتے ہیں حتی کہ میں نے قرآنِ پاک میں والدین کے نافرمان کے بارے میں یہ حکم پایا: ’’فَہَلْ عَسَیۡتُمْ اِنۡ تَوَلَّیۡتُمْ اَنۡ تُفْسِدُوۡا فِی الْاَرْضِ وَ تُقَطِّعُوۡۤا اَرْحَامَکُمْ ﴿۲۲﴾(پ۲۶،محمد:۲۲)ترجمۂ کنزالایمان:توکیا تمہارے یہ لچھن (انداز) نظر آتے ہیں کہ اگر تمہیں حکومت ملے تو زمین میں فساد پھیلاؤ اور اپنے رشتے کاٹ دو۔‘‘ احسان جتلانے والے کے متعلق فرمایا: ’’لَا تُبْطِلُوۡا صَدَقٰتِکُمۡ بِالْمَنِّ وَالۡاَذٰیۙ (پ۳، البقرۃ:۲۶۴) ترجمۂ کنزالایمان : اپنے صدقے باطل نہ کردو احسان رکھ کر اورایذا دے کر۔‘‘ اور شراب کے متعلق فرمایا:’’ اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیۡسِرُ وَ الۡاَنۡصَابُ وَ الۡاَزْلٰمُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیۡطٰنِ( پ ۷، المائد ۃ:۹۰)ترجمۂ کنزالایمان: شراب اورجوا اوربت اور پانسے ناپاک ہی ہیں شیطانی کام۔‘‘ (۱)
{28}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِمجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ نے 7بندوں پر7 آسمانوں کے اوپر سے لعنت فرمائی اور ان میں سے ایک پر 3 بار لعنت بھیجی اور ہر ایک پر ایسی لعنت فرمائی کہ (بطورسزا) اس کے لئے یہی کافی ہے۔ پھر ارشاد فرمایا:(۱)…جس نے قوم لوط کا سا عمل کیا وہ ملعون ہے۔جس نے قوم لوط کا سا عمل کیا وہ ملعون ہے۔ جس نے قوم لوط کا سا عمل کیا وہ ملعون ہے (۲)…جس نے غیراللہ کے نام پر جانور ذبح کیا وہ بھی ملعون ہے اور (۳)…جس نے اپنے والدین کی نافرمانی کی وہ بھی ملعون ہے۔‘‘ (۲)
{29}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جس نے غیراللہ کے نام پر جانور ذبح کیا اس پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی لعنت ہو، جس نے زمین کی حدوں اور نشانیوں کو تبدیل کیا اس پر بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی لعنت ہو اور جس نے اپنے والدین کو گالی دی اس پر بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی لعنت ہو۔‘‘ (۳)
{30}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ معظَّم ہے: ’’ والدین کی نافرمانی کے علاوہ گناہوں میں سے جس گناہ کی سزا اللہ عَزَّوَجَلَّ مؤخر کرنا چاہتاہے تو قیامت تک مؤخر فرما دیتا ہے مگروالدین کے نافرمان کو مرنے سے پہلے دنیا ہی میں سزا دیتا ہے۔‘‘ (۴)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المعجم الکبیر،الحدیث:۱۱۱۷۰، ج۱۱، ص۸۲۔
2…المعجم الاوسط، الحدیث:۸۴۹۷، ج۶، ص۱۹۹۔
3…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب الحدود،باب الزناوحدہ، الحدیث:۴۴۰۰،ج۶،ص۲۹۹۔
4…المستدرک،کتاب البروالصلۃ،باب کل الذنوب یوخراللہ…الخ،الحدیث:۷۳۴۵،ج۵،ص۲۱۷۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع