30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{5}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’عورتوں کے ساتھ تنہائی اختیار کرنے سے بچو! اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! جو شخص کسی عورت کے ساتھ تنہائی اختیار کرتا ہے تو ان کے درمیان شیطان ہوتا ہے اور کسی شخص کو مٹی اور سیاہ بدبودار کیچڑ میں لت پت خنزیر روندے تو یہ اس کے لئے اس سے بہتر ہے کہ اس کے کندھے ایسی عورت کے کندھوں کے ساتھ ہوں جواس کے لئے حلال نہیں۔‘‘ (۱)
{6}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’تم یا تو اپنی نگاہیں نیچی رکھو گے اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو گے یاپھر اللہ عَزَّوَجَلَّ تمہاری شکلیں بگاڑ دے گا۔‘‘ (۲)
{7}… میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’اے علی! بے شک جنت میں تیرے لئے خزانہ ہے اور تو اس کی دو قرنوں والا ہے(۳) ایک بار نظر پڑ جائے تودوسری بار نہ دیکھ کیونکہ تجھے پہلی نظر معاف ہے دوسری معاف نہیں۔‘‘(۴)
{8}…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا،اللہ عَزَّوَجَلَّارشاد فرماتاہے:’’نظر ابلیس کے تیروں میں سے ایک زہر آلود تیر ہے، جس نے میرے خوف سے اسے ترک کیا میں اسے اس کے بدلے ایسا ایمان عطا کروں گا جس کی مٹھاس وہ اپنے دل میں پائے گا۔‘‘ (۵)
{9}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس مسلمان کی کسی عورت کے حسن پر نظر پڑے پھر وہ اپنی نگاہیں جھکا لے تو اللہ عَزَّوَجَلَّاسے ایسی عبادت کی توفیق عطا فرمائے گاجس کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1 …المعجم الکبیر ،الحدیث:۷۸۳۰،ج۸،ص۲۰۵۔
2…المعجم الکبیر، الحدیث:۷۸۴۰، ج۸، ص۲۰۸۔
3…یعنی حضرت سیِّدُنا ذو القرنین سے تشبیہ دیتے ہوئے فرمایا کہ اس کی دو طرفوں کے مالک اور اس کے تمام اطراف میں چلنے والے ہیں کیونکہ ان کے بارے میں منقول ہے کہ زمین میں سفر کرنے اوران کی حکومت مشرق ومغرب کے کناروں تک پہنچنے کی وجہ سے انہیں یہ نام دیا گیا۔ازمصنف
4…المصنف لابن أبی شیبۃ ،کتاب الفضائل ،باب فضائل علی بن ابی طالب ،الحدیث:۲۰،ج۷،ص۴۹۸۔
5…المعجم الکبیر ،الحدیث:۱۰۳۶۲،ج۱۰،ص۱۷۳۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع