30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{23}…حضرت سیِّدُنا جابر بن عبداللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں : ہم(چندصحابہ) ایک جگہ جمع تھے خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہمارے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا:’’اے مسلمانوں کے گروہ! اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرو اور صلہ رحمی کرو کیونکہ صلہ رحمی سے جلد کسی چیز کا ثواب نہیں ملتا، بغاوت وسرکشی سے بچو کیونکہ اس سے جلد کسی چیز کی سزا نہیں ملتی اور والدین کی نافرمانی سے بچو بے شک جنت کی خوشبو ہزار (1000) سال کی مسافت سے آئے گی مگر والدین کا نافرمان،قطع رحمی کرنے والا، بوڑھا زانی اور تکبرسے اپنا تہبند لٹکانے والا اس کی خوشبو نہ سونگھ سکے گا۔ بے شک کبریائی اللہربُّ العٰلمینہی کے لئے ہے، جھوٹ سراسرا گناہ ہے، البتہ! وہ خلاف واقع بات گناہ نہیں جس کے ذریعے تو کسی مومن کو نفع دے یا دِین سے اعتراض دور کرے اور بے شک جنت میں ایک بازار ہے جس میں خرید وفروخت نہ ہوگی اس میں صرف صورتیں ہوں گی۔پس جنَّتی مردیا عورت کوجو صورت پسند آئے گی وہ اسی میں داخل ہوجائے گا۔‘‘ (۱)
{24}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ پر حق ہے کہ 4 (قسم کے) لوگوں کو جنت میں داخل فرمائے نہ اس کی نعمتیں چکھائے : (۱)… شراب کاعادی(۲)…سود کھانے والا (۳)…ناحق یتیم کا مال کھانے والا اور (۴)…والدین کا نافرمان۔‘‘ (۲)
{25}…سیِّدعالم ،نُورِمجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’شراب کا عادی، والدین کا نافرمان اور دے کر احسان جتلانے والا حَظِیْرَۃُ الْقُدْس (یعنی جنت) میں داخل نہ ہو گا۔‘‘ (۳)
{26}…بزار کی روایت میں حَظِیْرَۃُ الْقُدْس کی بجائے جِنَانُ الْفِرْدَوْس کے الفاظ ہیں۔ (۴)
{27}…حضرت سیِّدُنا ا بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ رحمت ِ عالم ،نُورِمجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’ شراب کاعادی ، والدین کا نافرمان اور کچھ دے کر احسان جتلانے والا جنت میں داخل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المعجم الاوسط،الحدیث: ۵۶۶۴،ج۴،ص۱۸۷۔
2…المستدرک،کتاب البیوع ،باب ان اربی الربا عرض الرجل المسلم ،الحدیث:۲۳۰۷،ج۲، ص۳۳۸۔
3…المعجم الاوسط، الحدیث:۸۵۹۲،ج ۶،ص۲۲۵۔
4…الترغیب والترھیب ،کتاب الحدود،باب الترھیب من شرب الخمر…الخ،الحدیث:۳۶۰۲،ج۳،ص۲۰۲۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع