30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
3(قسم کے) لوگوں کے نفل قبول کرے گا نہ فرض:(۱)والدین کانافرمان(۲)احسان جتلانے والا اور (۳)تقدیر کو جھٹلانے والا۔‘‘(۱)
{19}…سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ پر حق ہے کہ 4 (قسم کے) لوگوں کو جنت میں داخل نہ کرے اور نہ ہی انہیں اس کی نعمتیں چکھائے: (۱)…شراب کا عادی (۲)…سود کھانے والا (۳)… ناحق یتیم کا مال کھانے والا اور (۴)…والدین کا نافرمان۔‘‘ (۲)
{20}…شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’3 گناہ ایسے ہیں کہ جن کے ہوتے ہو ئے کوئی عمل نفع نہیں دیتا: (۱)…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا (۲)…والدین کی نافرمانی کرنا اور (۳)…جنگ سے بھاگنا۔‘‘(۳)
{21}…ایک شخص بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے رسول ہیں ، میں پانچوں نمازیں پڑھتا ہوں ، اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کرتا ہوں اور رمضان کے روزے بھی رکھتا ہوں۔‘‘ توآپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جو اس حالت پر مرا جبکہ اپنے والدین کی نافرمانی نہ کرے تو بروزِقیامت وہ انبیا، صدیقین، شہدا اور صالحین کے ساتھ اس طرح ہو گا۔‘‘ اورساتھ ہی اپنی دو مبارَک اُنگلیاں سے اشارہ فرمایا ۔ (۴)
{22}…حضرت سیِّدُنا معاذ بن جبل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی ٔ پاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مجھے10 کلمات کی وصیت کی(ان میں سے چندیہ ہیں ):’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اگرچہ تجھے قتل کر دیاجائے اور جلا دیا جائے اور اپنے والدین کی نافرمانی نہ کرو اگرچہ وہ تجھے حکم دیں کہ اپنے اہل و مال کوچھوڑ دے۔‘‘ (۵)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…السنۃ للامام ابن ابی عاصم ،باب ما ذکرعن النبی علیہ السلام فی المکذبین…الخ، الحدیث:۳۳۲، ص۷۳۔
2…المستدرک ،کتاب البیوع،باب ان اربی الربا عرض الرجل المسلم ،الحدیث:۲۳۰۷،ج۲،ص۳۳۸۔
3…المعجم الکبیر،الحدیث:۱۴۲۰،ص۲،ص۹۵۔
4…الترغیب والترہیب،کتاب البر والصلۃ ،باب الترھیب من عقوق الوالدین ،الحدیث:۳۸۲۸،ج۳، ص۲۶۴۔
5…المسند للامام احمد بن حنبل ،حدیث معاذ بن جبل ،الحدیث:۲۲۱۳۶،ج۸،ص۲۴۹۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع