30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قیل وقال(یعنی فضول گفتگو)، کثرتِ سوال اور مال کا ضیاع(یعنی اسراف) مکروہ قرار دیا ہے۔‘‘ (۱)
{15}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’بروزِقیامت اللہ عَزَّوَجَلَّ 3(قسم کے) لوگوں پر نظرِ رحمت نہ فرمائے گا: (۱)…والدین کا نافرمان (۲)…شراب کا عادی اور (۳)…اپنی عطا پر احسان جتلانے والا۔‘‘اور3(قسم کے) لوگ جنت میں داخل نہ ہوں گے: (۱)… والدین کا نافرمان (۲)…دیوث (۲)اور (۳)…مردوں کی مشابہت اختیارکرنے والی عورت۔‘‘ (۳)
{16}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’3(قسم کے) لوگوں پر اللہ عَزَّوَجَلَّ نے جنت حرام فرمادی ہے: (۱)…شراب کا عادی (۲)…والدین کا نافرمان اور(۳)… دیوث جو اپنے اہلِ خانہ میں خباثت قائم رکھتا ہے( یعنی علم ہونے کے باوجودانہیں بدکاری وفحاشی سے نہیں روکتا)۔‘‘(۴)
{17}… سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جنت کی خوشبو 500سال کی مسافت سے سونگھی جائے گی لیکن احسان جتلانے والا، والدین کا نافرمان اور عادی شرابی اس کی خوشبو نہ پائے گا۔‘‘ (۵)
{18}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری،کتاب الاستقراض والدیون،باب ماینھی عن اضاعۃ المال، الحدیث:۲۴۰۸، ص۱۸۸۔
2…دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 397 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’ پردے کے بارے میں سوال جواب‘‘ صَفْحَہ 65اور66پرشیخ طریقت امیراہلسنت بانی ٔدعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ارشاد فرماتے ہیں :جولوگ باوجود قدرت اپنی عورتوں اور محارم کو بے پردگی سے منع نہ کریں وہ ’’دیوث ‘‘ہیں دیوث کے بارے میں حضرت علامہ علاؤالدینحصکفی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں :’’دیوث وہ شخص ہوتاہے جو اپنی بیوی یا کسی محرم پر غیرت نہ کھائے۔‘‘(درمختار ،ج۶، ص۱۱۳) معلوم ہوا کہ باوجود قدرت اپنی زوجہ ،ماں بہنوں اور جوان بیٹیوں وغیرہ کو گلیوں بازاروں ، شاپنگ سینٹروں اور مخلوط تفریح گاہوں میں بے پردہ گھومنے پھرنے ،اجنبی پڑوسیوں ،نامحرم رشتے داروں ،غیر محرم ملازموں ، چوکیداروں اور ڈرائیوروں سے بے تکلفی اور بے پردگی سے منع نہ کرنے والے دیوث جنت سے محروم اور جہنم کے حقدار ہیں ۔
3…المستدرک،کتاب الاشربۃ،باب ذکر ثلاثۃ لایدخلون الجنۃ،الحدیث:۷۳۱۷،۲۵۲ج۵،۱،ص۲۰۳،۲۵۳۔
4…المسند للامام احمد بن حنبل ،مسند عبداللہ بن عمر بن الخطاب ،الحدیث:۶۱۲۱،ج۲،ص۴۸۲۔
5…المعجم الصغیر للطبرانی ،الحدیث:۴۰۹،الجزء الاول،ص۱۴۵۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع