30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{3}…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ اپنی ماں کو اپنی گردن پر اٹھائے کعبہ شریف کا طواف کر رہا تھا، اس نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے عرض کی:’’اے عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا! آپ کیا فرماتے ہیں کہ کیا میں نے اپنی ماں کا حق ادا کر دیا ہے؟‘‘ تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے ارشاد فرمایا:’’نہیں ، یہ تو پیدائش کے وقت کے ایک جھٹکے کا بدلہ بھی نہیں ، البتہ! تم نے اچھا عمل کیا اور اللہ عَزَّوَجَلَّ تمہیں کم عمل پر زیادہ اجر عطا فرمائے گا۔‘‘ (۱)
{4}…ایک شخص حضرت سیِّدُنا ابو درداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی خدمت میں حا ضر ہوا اور عرض کی:’’اے ابو درداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ! میری ایک بیوی ہے اور میری ماں اسے طلاق دینے کاحکم دیتی ہے؟(اب میں کیاکروں ؟)‘‘ تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا:’’میں نے حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِمجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ارشاد فرماتے سنا: ’’ماں جنت کا درمیانی دروازہ ہے، پس اگر تم چاہو تو اس دروازے کو ضائع کر دو یا اس کی حفاظت کرو۔‘‘ (۲)
اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے : اَنِ اشْکُرْ لِیۡ وَ لِوٰلِدَیۡکَ ؕ (پ۲۱، لقمٰن:۱۴)
ترجمۂ کنزالایمان :یہ کہ حق مان میرا اور اپنے ماں باپ کا ۔
اے بھائی ! اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے اور تمہیں اس حکمِ قرآنی پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔( آمین) دیکھ !اس نے کیسے ان دونوں کے شکر کو اپنے شکر کے ساتھ ملا دیا۔
{5}…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے ارشاد فرمایا:3 آیاتِ مقدسہ 3 ایسی چیزوں کے بارے میں نازل ہوئیں جو 3 اشیاء کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں ، ان میں سے کوئی بھی چیز دوسری کے بغیر قبول نہ ہو گی۔
(۱)…:اَطِیۡعُوا اللہَ وَاَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ (پ۵، النساء:۵۹)ترجمۂ کنزالایمان:حکم مانواللہکا اور حکم مانو رسول کا ‘‘پس جس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اطاعت کی لیکن رسول کی اطاعت نہ کی تو وہ بھی اس سے قبول نہ کی جائے گی(۲)…: وَاَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّکٰوۃَ (پ۱،البقرۃ:۴۳)ترجمۂ کنزالایمان:اور نماز قائم رکھو اور زکٰوۃ دو ‘‘ پس جس نے نما ز پڑھی لیکن زکوٰۃ نہ دی تو وہ بھی اس سے قبول نہ کی جائے گی اور(۳)…:اَنِ اشْکُرْ لِیۡ وَ لِوٰلِدَیۡکَ ؕ(پ۲۱، لقمٰن:۱۴)ترجمۂ کنزالایمان : یہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…اخبارمکۃ للفاکھی، ذکرطواف النساء الغرباء بالبیت…الخ،الحدیث:۶۴۳،ج۱،الجزء الاول،ص۳۱۲۔
2…جامع الترمذی ،ابواب البر والصلۃ ،باب ماجاء فی الفضل فی رضا الوالدین ،الحدیث:۱۹۰۰، ص۱۸۴۴۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع