دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{1}…سیِّدعالم ،نُورِمجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’اگر لفظِ’’اُفٍّ‘‘سے کم تکلیف والا کوئی کلمہ ہوتا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے بھی منع فرما دیتا، پس نافرمان جو بھی عمل کرے جنت میں داخل نہ ہوگا اورفرمانبردار جو چاہے کرے جہنم میں داخل نہ ہو گا ۔‘‘ (۱) (۲)

’’وَقُلۡ لَّہُمَا قَوْلًاکَرِیۡمًا‘‘اس کا معنی یہ ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے حکم دیا کہ ان سے نرم لہجے میں بات کی جائے یعنی نرم بات جو مہربانی اورنرمی پر مشتمل ہو اور جہاں تک ممکن ہو ان کی مرضی ، رجحان اور خواہش کی موافقت کا خیال رکھے خصوصاً اُن کے بڑھاپے میں کیونکہ بوڑھا شخص بچے کی طرح ہو جاتا ہے، اس لئے کہ اس پرکم عقلی اور خیالات کی خرابی غالب آ جاتی ہے، پس وہ بری چیز کو اچھا اور اچھی چیز کو برا سمجھنے لگ جاتا ہے۔ جب بُڑھاپے کی حالت میں بھی تم سے ان کی نگہداشت اور انتہائی مہربانی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور یہ کہ عقل کے موافق ذرائع سے ان کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرتا رہے یہاں تک کہ وہ راضی ہو جائیں تو اس حالت کے علاوہ میں ان کی نگہداشت کرنا بدرجہ اَولیٰ ضروری ہو گا۔

’’وَ اخْفِضْ لَہُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَۃِ‘‘نرم گفتگو کا حکم دینے کے بعد ارشاد فرمایا کہ ان سے بات کرنے میں سراپا عاجزی بن جا یعنی اپنے آپ کو ذلیل سمجھ کر، خشوع و خضوع اور عاجزی وانکسا ری کرتے ہوئے ان کے ساتھ کلام کرے اور جو کلام ان سے صادر ہو (یعنی اگر وہ برا بھلا کہیں تو) اسے برداشت کرے اور ان پر یہ ظاہر کرے کہ وہ ان سے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…فردوس الاخبارللدیلمی، الحدیث:۵۱۰۱،ج۲،ص۱۹۶،’’لَنَہی عنہ‘‘بدلہ’’لَحَرَّمَہ‘‘۔

2…وسوسہ :کیا والدین کا نافرمان نیک اعمال کرنے کے سبب بھی جنت میں نہ جائے گا ؟

جواب : جی ہاں واقعی جنت میں داخل نہ ہوگا بلکہ مقام اعراف پر رہے گا ۔جیسا کہ حضرت سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے پوچھا گیا کہ اصحاب اعراف کون لوگ ہیں اور اعراف کیا ہے ؟ ارشاد فرمایا :’’اعراف جنت اور جہنم کے درمیان ایک پہاڑ ہے جسے اعراف کہتے کیونکہ وہ جنت ودوزخ سے بلند ہے اور اس پر درخت پھل نہریں اور چشمے ہیں اس پر وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے والدین کی رضا کے بغیر جہاد کیااور شہید ہوئے تو شہادت ان کو جہنم میں جانے سے روکے ہوئے ہے اور والدین کی نافرمانی انہیں جنت میں جانے سے روکے ہوئے ہے پس یہ اعراف پر ہی رہیں گے یہاں تک اللہ عَزَّوَجَلَّ ان کا فیصلہ فرمادے ۔(الکبائز للذہبی،الکبیرۃ الثامنۃ:عقوق الوالدین،ص۴۶)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن