30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کبیرہ نمبر242: اجنبی عورت کو شہوت سے د یکھنا
(جبکہ گناہ میں مبتلا ہونے کا خوف ہو)
کبیرہ نمبر243: اجنبی عورت کو شہوت سے چھونا
(جبکہ گناہ میں مبتلا ہونے کا خوف ہو)
کبیرہ نمبر244: اجنبی عورت کے ساتھ تنہائی اختیار کرنا
(جبکہ ان دونوں کے ساتھ کوئی ایسا محرم نہ ہوجس سے وہ شرم وحیا کریں اگرچہ عورت ہی ہو اور نہ ہی اجنبی عورت کا شوہر ہو)
{1}…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ سیِّدعالم ،نُورِ مجسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ حقیقت نشان ہے:’’ابنِ آدم پر زنا کا جو حصہ لکھ دیاگیا ہے وہ اسے ضرور پائے گا، آنکھوں کا زنا (غیر محرم کو) دیکھنا ہے، کانوں کا زنا (حرام ) سننا ہے،زبان کا زنا بولنا (یعنی فحش کلامی کرنا) ہے،ہاتھوں کا زنا (حرام کو) پکڑنا ہے، پاؤں کا زنا (حرام کی طرف) چلنا ہے اور دل زنا کی خواہش اور تمنا کرتا ہے اورشرمگاہ اس کی تصدیق یا تکذیب کرتی ہے۔‘‘ (۱)
{2}…رحمت ِ عالم ،نُورِمجسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’بے شک ہاتھ زنا کرتے ہیں اور ان کا زنا (حرام کو ) پکڑنا ہے،پاؤں زنا کرتے ہیں اور ان کا زنا (حرام کی طرف) چلنا ہے اور منہ بھی زنا کرتا ہے اور اس کا زنا بوسہ دینا ہے۔‘‘ (۲)
{3}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِمجسَّمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ حق نشان ہے:’’آنکھیں زنا کرتی ہیں ، پاؤں زنا کرتے ہیں اور شرمگاہ بھی زنا کرتی ہے۔‘‘ (۳)
{4}… حضورنبی ٔرحمت شفیعِ اُمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’تم میں سے کسی کے سر میں لوہے کی سوئی گھونپ دی جائے تو یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ ایسی عورت کو چھوئے جو اس کے لئے حلال نہیں۔‘‘ (۴)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم ،کتاب القدر ،باب قدر علی ابن آدم ۔۔الخ ،الحدیث:۶۷۵۴،ص۱۱۴۱۔
2…سنن ابی داؤد ،کتاب النکاح ،باب فی ما یؤمر بہ ۔۔الخ ،الحدیث:۲۱۵۳،ص۱۳۸۱۔
3…المسند للامام احمد حنبل ، مسند عبد اﷲ بن مسعود ،الحدیث:۳۹۱۲ ،ج۲،ص۸۴۔
4…المعجم الکبیر ،الحدیث:۴۸۷،ج۲۰،ص۲۱۲۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع