30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شہادت والی اور اس کے ساتھ والی اُنگلی کے ساتھ اشارہ فرمایا۔ (۱)
{24}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جس مسلمان کی دو بیٹیاں ہوں اور وہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آئے تو جتنا عرصہ وہ دونوں اس کے ساتھ رہی ہوں یا وہ ان دونوں کے ساتھ رہا ہو بہرحال وہ اسے جنت میں داخل کرا دیں گی۔‘‘ (۲)
{25}…سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’جس مسلمان کی تین بیٹیاں ہوں اور وہ ان پر خرچ کرے یہاں تک کہ وہ جوان یا فوت ہو جائیں تو وہ اس کے لئے جہنم سے آڑ ہوں گی۔‘‘ ایک عورت نے آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں عرض کی: ’’اگر دو بیٹیاں ہوں تو؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’دو بیٹیاں ہوں پھر بھی یہی اجر ہے۔‘‘ (۳)
{26}…دوسری روایت میں ہے کہ’’ اس نے ان کی خوب نگہداشت کی اور ان کے بارے میں اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرتا رہا تو اس کے لئے جنت ہے۔‘‘ (۴)
{27}…اور ایک روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں : ’’اُنہیں ادب سکھایا اور اچھے انداز سے پرورش کی اور ان کا نکاح کر دیا تو اس کے لئے جنت ہے۔‘‘ (۵)
{28}…شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ جنت نشان ہے:’’جس کی کوئی بیٹی ہو اور اس نے نہ تو اسے (زمانۂ جاہلیت کی عادت پر زندہ) دفن کیا، نہ رُلایا اور نہ ہی بیٹے کو اس پر ترجیح دی تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے جنت میں داخل فرمائے گا۔‘‘ (۶)
{29}…اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ معظَّم ہے:’’جس نے دو بیٹیوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان ،کتاب البر والاحسان ،باب صلۃ الرحم وقطعھا ،الحدیث:۴۴۸،ج۱،ص۳۳۶۔
2…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب الجنائز،باب ماجاء فی الصبر…الخ،الحدیث:۲۹۳۴،ج۴،ص۲۶۱۔
3…المعجم الکبیر،الحدیث:۱۰۲،ج۱۸،ص۵۶،بتغیرٍقلیلٍ۔
4…جامع الترمذی،ابواب البر والصلۃ ،باب ما جاء فی النفقۃ علی البنات والاخوات ،الحدیث:۱۹۱۶،ص۱۸۴۵۔
5…سنن ابی داود،کتاب الأدب ،باب فی فضل من عال یتا می ،الحدیث:۵۱۴۷،ص۱۵۹۹۔
6…المرجع السابق،الحدیث:۵۱۴۶۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع