دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

اچھی طرح خیال رکھا تو یہ اس کے لئے جہنم سے روک یا پر دہ بن جائیں گی۔‘‘ (۱)

{20}اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی خدمت میں ایک مسکین عورت اپنی دو بیٹیوں کو لے کر آئی۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے اسے تین کھجوریں عنایت فرمائیں۔ اس نے دونوں کو ایک ایک کھجور دی اور تیسری کھجورکھانے کے لئے اپنے منہ کی طرف بلند کی ہی تھی کہ دونوں بیٹیوں نے مانگ لی پس اس نے وہ کھجور بھی توڑ کر ان کو کھلا دی۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا اس بات سے بہت متاثر ہوئیں اور سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے اس کا ذکر کیا تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اس کے صلہ میں اس کے لئے جنت واجب کر دی یااسے جہنم سے آزاد کر دیا ہے۔‘‘ (۲)

{21}اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عظمت نشان ہے:’’جس نے دو بچیوں کی بالغ ہونے تک پرورش کی قیامت کے دن میں اور وہ اس طرح ہوں گے۔‘‘ (راوی فرماتے ہیں ) پھر آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنی مبارک اُنگلیوں کو ملا دیا۔ (۳)

{22}نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے دو بچیوں کی پرورش کی میں اور وہ جنت میں یوں داخل ہوں گے۔‘‘(راوی فرماتے ہیں ) پھر آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنی دو مبارک اُنگلیوں کے ساتھ اشارہ فرمایا۔ (۴)

{23} سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے دویا تین بیٹیوں یا دو یا تین بہنوں کی پرورش کی یہاں تک کہ وہ جوان ہو گئیں یا پرورش کرتے ہوئے اسے موت آ گئی تو میں اور وہ جنت میں ان دو اُنگلیوں کی طرح ہوں گے۔‘‘ (راوی فرماتے ہیں ) پھرآپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اپنی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح مسلم ،کتاب البر والصلۃ،باب فضل الاحسان الی البنات ،الحدیث:۶۶۹۳،ص۱۱۳۶۔

جامع الترمذی ، ابواب البر والصلۃ ،باب ما جاء فی النفقۃ…الخ،الحدیث:۱۹۱۳،۱۹۱۵،ص۱۸۴۵۔

2صحیح مسلم ،کتاب البر والصلۃ،باب فضل الاحسان الی البنات،الحدیث:۶۶۹۵،ص۱۱۳۶۔

3صحیح مسلم،کتاب البر والصلۃ والادب ،باب فضل الاحسان الی البنات ،الحدیث:۶۶۹۴،ص۱۱۳۶۔

4جامع الترمذی ،ابواب البر والصلۃ ،باب ما جاء فی النفقۃ…الخ،الحدیث:۱۹۱۴،ص۱۸۴۵۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن