دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

انسان اپنے گھر والوں پر جوکچھ خرچ کرتا ہے وہ اس کے لئے بطورِ صدقہ لکھ دیا جاتا ہے، جس مال کے ذریعے آدمی اپنی عزت بچائے وہ بھی اس کے لئے بطورِ صدقہ لکھ دیا جاتاہے اور مومن جو کچھ خرچ کرتا ہے اگر وہ اسے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بھروسے پر چھوڑ جائے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کا ضامن ہے سوائے اس مال کے جو اس نے کسی عمارت کی تعمیر یا نافرمانی کے کاموں میں خرچ کیا۔‘‘

’’وقایۃُ الْعِرْض‘‘سے مراد یہ ہے کہ کوئی باعزَّت شخص عزَّت بچانے کے لئے کسی شاعر یازبان دراز کو مال دے۔(۱)

{16}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے مدد مصیبت کے مطابق آتی ہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے صبر آزمائش کے برابر عطا ہوتا ہے۔‘‘ (۲)

{17}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’سب سے پہلے میزان میں بندے کا اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا رکھا جائے گا۔‘‘ (۳)

{18}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ فرحت نشان ہے: ’’تم اپنے گھر والوں پر جو بھی خرچ کرتے ہو وہ صدقہ ہے۔‘‘ (۴)

کون سی چیز جہنم سے آڑ ہے؟

{19}…ایک عورت اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی بارگاہ میں کچھ مانگنے کے لئے حاضر ہوئی۔ اس کے ساتھ اس کی دو بیٹیاں بھی تھیں۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے پاس صرف ایک کھجور تھی، آپ نے وہی اسے دے دی۔ اس نے وہ کھجور اپنی دونوں بیٹیوں میں تقسیم کر دی اور خود نہ کھائی۔ ام المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے اس کا تذکرہ کیا تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’جسے بچیوں کے ذریعے کسی معاملے میں آزمایا گیا اور اس نے ان کا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…المستدرک،کتاب البیوع،باب کل معروف صدقۃ ،الحدیث:۲۳۵۸،ج۲،ص۳۵۸۔

2…الکامل فی ضعفاء الرجال لابن عدی،الرقم۹۶۱طارق بن عمار،ج۵،ص۱۸۳،۱۸۴۔

3…المعجم الاوسط،الحدیث:۶۱۳۵،ج۴،ص۳۲۹۔

4…السنن الکبرٰی للنسائی،کتاب عشرۃالنسائ،باب الفضل فی ذلک،الحدیث:۹۱۸۴،ج۵،ص۳۷۶۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن