30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{12}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ نصیحت نشان ہے:’’اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے افضل ہے اور ماں باپ او ربہن بھائیوں میں سے ان لوگوں سے ابتدا کرو جو تمہاری پرورش میں ہیں اور جو قرابت داری میں زیادہ قریب ہے وہ نفقہ میں بھی زیادہ قریب ہے۔‘‘ (۱)
{13}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک دن صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن سے ارشاد فرمایا: ’’صدقہ کیا کرو۔‘‘ ایک شخص نے عرض کی:’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اگر میرے پاس ایک دینا رہے ۔‘‘ تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’اسے اپنی ذات پر خرچ کرو۔‘‘ اس نے عرض کی:’’اگرمیرے پاس ایک اور بھی ہوتو؟‘‘ارشاد فرمایا: ’’اسے اپنی بیوی پر خرچ کرو۔‘‘عرض کی:’’اگر ایک اور بھی ہوتو۔‘‘ارشاد فرمایا:’’اسے اپنی اولاد پر خرچ کرو۔‘‘ عرض کی:’’ ایک اور بھی ہوتو۔‘‘ ارشاد فرمایا:’’اسے اپنے خادم پر خرچ کرو۔‘‘ پھر عرض کی:’’ ایک اور بھی ہوتو۔‘‘ سرکار عالی وقار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’اب تم خود دیکھ لو( کہ اس کے بعد خرچ کے لئے کون سی جگہ بہتر ہے)۔‘ ‘ (۲)
حصولِ رزق کے لئے نکلنے والا مجاہد ہے:
{14}…ایک شخص حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے پاس سے گزرا، صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے اس کا چاک وچوبند ہونا دیکھا تو عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کاش! یہ شخص اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں ہوتا۔‘‘ توآپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’اگر یہ اپنے نابالغ بچوں کے لئے کمائی کرنے نکلا ہے تو مجاہد ہے اور اگر عمر رسیدہ بوڑھے والدین کے لئے روزی کی تلاش میں ہے تو بھی مجاہد ہے اور اگر خود کو سوال سے بچانے کے لئے نکلا ہے تب بھی مجاہد ہے، لیکن اگر ریاکاری اور فخر کے لئے کمائی کرنے نکلا ہے تو شیطان کی راہ میں ہے۔‘‘ (۳)
{15}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ رحمت نشان ہے:’’ہر نیکی صدقہ ہے اور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المعجم الکبیر،الحدیث:۱۰۴۰۵،ج۱۰،ص۱۸۶۔
2…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب الزکاۃ، باب صدقۃ التطوع، الحدیث:۳۳۲۶،ج۵،ص۱۴۱۔
3…المعجم الکبیر،الحدیث:۲۸۲،ج۱۹،ص۱۲۹،بتغیرٍقلیلٍ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع