دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{8}…سیِّدعالم ،نُورِمجسم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ ذیشان ہے:’’مجھے جنت اور جہنم میں سب سے پہلے داخل ہونے والے 3 افراد دکھائے گئے۔ جنت میں پہلے داخل ہونے والے پہلے 3 اشخاص یہ ہیں : (۱)…شہید (۲)… اچھی طرح اپنے رب کی عبادت کرنے والا اور اپنے آقا کا خیر خواہ غلام (۳)…سوال سے بچنے والا صاحب ِ اولاپاکدامن ۔ جہنم میں داخل ہونے والے پہلے 3 افراد یہ ہیں : (۱)…مسلَّط(یعنی غریبوں پر اپنی بالادستی قائم رکھنے والا) امیر (۲)…صاحب ِ ثروت جو اپنے مال سے اللہ عَزَّوَجَلَّ کا حق ادا نہیں کرتا اور (۳)…متکبر فقیر۔‘‘ (۱)

{9}…حضرت سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ایک طویل حدیث ِ پاک میں ہے : ’’بے شک تم اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا حاصل کرنے کے لئے جو کچھ خرچ کرتے ہو یہاں تک کہ جو لقمہ تم اپنی بیوی کے منہ میں ڈالتے ہو اس پر بھی تمہیں ثواب دیا جاتا ہے۔‘‘ (۲)

{10}…رحمت ِ عالم ،نُورِمجسم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ذیشان ہے:’’تم جو کچھ اپنے آپ کو کھلاتے ہو وہ تمہارے لئے صدقہ ہے ۔ جو اپنے بچے کو کھلاتے ہووہ بھی صدقہ ہے۔جو بیوی کو کھلاتے ہو وہ بھی صدقہ ہے اور جو اپنے خادم کو کھلا تے ہووہ بھی صدقہ ہے(۳)۔‘‘ (۴)

{11}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِمجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے خود پر اس لئے خرچ کیا تا کہ خود کو سوال سے بچائے تو یہ صدقہ ہے اور جس نے اپنے بیوی بچوں اور گھر والوں پر خرچ کیا تو یہ بھی صدقہ ہے۔‘‘ (۵)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…صحیح ابن خزیمۃ،کتاب الزکاۃ ،باب ذکرادخال مانع…الخ،الحدیث:۲۲۴۹،ج۴،ص۸،’’ثلاثۃ‘‘:بدلہ’’:ثلۃ‘‘۔

2…صحیح البخاری،کتاب الجنائز،باب رثاء النبیﷺ سعد بن خولۃ، الحدیث:۱۲۹۵،ص۱۰۱۔

3… حضرت سیِّدُنا امام عبد الرء وف مناوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی اس حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں :’’ یہ تمام افعال اس وقت صدقہ ہیں جبکہ ان میں صدقے کی نیت ہو۔کیونکہ حدیث ِصحیح میں وَہُوَیَحْتَسِبُہَایعنی ثواب کی امید کرتے ہوئے ۔کی قید بھی آئی ہے ۔ ‘‘ حضرت سیِّدُنا امام قرطبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں :’’ان الفاظ (وَہُوَیَحْتَسِبُہَا) سے معلوم ہوا کہ خرچ کرنے کا ثواب اسی وقت ملے گا جب قربت(یعنی ثواب ) کی نیت ہو خواہ خرچ کرنا واجب ہویامباح اور اس کے مفہوم سے یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ جس نے قربت کی نیت سے خرچ نہیں کیاوہ اجر نہیں پائے گا لیکن جوخرچہ اس پر واجب تھااس خرچ کرنے سے وہ ادا ہوجائے گا ۔ ‘‘(فیض القدیرللمناوی،تحت الحدیث:۷۸۲۴،ج۵،ص۵۴۰،ملخصًا)

4…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث المقدام بن معدیکرب، الحدیث:۱۷۱۷۹،ج۶،ص۹۲۔

5…المعجم الاوسط،الحدیث:۳۸۹۷،ج۳،ص۷۲۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن