30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس کے ماتحتوں (یعنی عوام) کے متعلق پوچھا جائے گا، مرد اپنے گھر کا نگہبان ہے اس سے اس کے ماتحتوں کے بارے میں پوچھا جائے گا، عورت اپنے شوہر کے گھر کی نگہبان ہے اور اس سے اس کے متعلق پوچھا جائے گا، خادم اپنے آقا کے مال کا نگہبان ہے اور اس سے کے بارے میں بازپرس ہوگی(الغرض!) تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے اور اس سے اس کے ماتحتوں کے بارے میں پوچھا جائے گا۔‘‘ (۱)
تنبیہ:گزشتہ گناہوں کی طرح اسے بھی کبیرہ گناہوں میں شمار کرنا بالکل واضح ہے کیونکہ یہ بھی ظلم اوربرائی کی قبیح قسم ہے۔
فائدہ:اہل وعیال پر خرچ کرنے کی فضیلت:
یہاں اہل و عیال خصوصاً بچیوں کے ساتھ حسنِ سلوک پر ابھارنے والی چند احادیث ِ مبارکہ ذکر کی جاتی ہیں :
{5}…خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’ایک دینا روہ ہے جو آپ نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں خرچ کیا، ایک دینا ر وہ ہے جو آپ نے کسی غلام پر خرچ کیا، ایک دینار وہ ہے جو آپ نے کسی مسکین پر خرچ کیا اور ایک دینار وہ ہے جو آپ نے اپنے گھر والوں پر خرچ کیا،مگر ان میں سب سے زیادہ اجر اس دینار کا ہے جو آپ نے اپنے گھر والوں پر خرچ کیا۔‘‘ (۲)
{6}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’سب سے افضل دینا ر وہ ہے جو کوئی آدمی اپنے بچوں پر خرچ کرتا ہے، پھر وہ ہے جو وہ راہِ خدامیں اپنی سواری پر خرچ کرتا ہے اور پھر وہ دینار ہے جو وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں اپنے دوستوں پر خر چ کرتا ہے۔‘‘ (۳)
{7}…حضرت سیِّدُنا ابو قلابہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ارشاد فرماتے ہیں :’’ عیال(یعنی اولاد) سے ابتدا کرو اور اس شخص سے زیادہ اجر والا کون ہے جو اپنے نابالغ بچوں پر خرچ کرتا ہے تاکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ انہیں سوال سے بچائے یا اس سے انہیں نفع دے اور انہیں غنی کر دے (یعنی محتاج نہ رہنے دے)۔‘‘ (۴)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری،کتاب الجمعۃ، باب الجمعۃ فی القری والمدن،الحدیث:۸۹۳،ص۷۰۔
2…صحیح مسلم ،کتاب الزکاۃ ،باب فضل النفقۃ علی العیال …الخ ،الحدیث:۲۳۱۱،ص۸۳۵۔
3…المرجع السابق،الحدیث:۲۳۱۰۔
4…المرجع السابق۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع