30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کتاب العدد
(یعنی عدت پوری کرنے کا بیان)
کبیرہ نمبر296: عدَّ ت پوری کرنے میں خیانت کرنا
اسے کبیرہ گناہوں میں ذکر کرنا بعید نہیں کیونکہ اس میں نا حق عورت پر کسی اجنبی کو مسلط کرنا پایا جاتا ہے اور اس میں اس قدر بڑا نقصان اور فساد ہے جس کا شمار نہیں کیا جاسکتا۔
۞۞۞۞۞۞۞
کبیرہ نمبر297: عد ت والی کا بلا عذرِ شرعی اس گھر سے با ہر
نکلنا جس میں عدت ختم ہونے تک
اس کا ٹھہرنالازم ہو
شوہر کی اجازت کے بغیراس کے گھر سے نکلنے پر قیاس کرتے ہوئے اسے کبیرہ گناہوں میں شمار کرنا بعید نہیں بلکہ جس کا شوہر فوت ہو گیا ہے اس کے لئے زیادہ ضروری ہے کیونکہ اس کے گھر ٹھہرنا اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے پختہ کیا گیا حق ہے تاکہ نسب وغیرہ محفوظ رہے۔
۞۞۞۞۞۞۞
کبیرہ نمبر298: شوہر فوت ہونے پر سوگ نہ کرنا
اسے بھی کبیرہ گناہوں میں ذکر کرنا بعید از عقل نہیں کیونکہ اس کے سبب بہت سی خرابیاں پیداہوتی ہیں۔
۞۞۞۞۞۞۞
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع