30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کِتَابُ النِّکَاح
کبیرہ نمبر241: شادی نہ کرنا
اس گناہ کے کبیرہ ہونے کے متعلق بعض متاخرین علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے واضح طور پرکلام فرمایا کیونکہ انہوں نے بیان فرمایا کہ لعنت بھی کبیرہ گناہوں کی علامات میں سے ہے اوراِمَامُ الْحَرَمَیْننے نکاح کے باب میں ذکر کیا ہے کہ،
{1}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ عَنِ الْعُیوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے نکاح نہ کرنے والے پر اپنے اس فرمان سے لعنت فرمائی: اللہ عَزَّوَجَلَّ نے شادی نہ کرنے والے اُن مردوں پرلعنت فرمائی جو کہتے ہیں کہ ’’ہم شادی نہیں کریں گے۔‘‘ اور ان عورتوں پر بھی لعنت فرمائی جو اس طرح کہتی ہیں۔ (۱)
لیکن یہ ہمارے اُصُولوں کے مطابق نہیں کیونکہ ہمارے نزدیک صحیح یہ ہے کہ نکاح نذر کے ساتھ ہی واجب ہو تا ہے اور جنہوں نے بعض حالات میں نکاح کو واجب قرار دیا مثلاً اگر نکاح نہ کرے توزنا وغیرہ میں پڑنے کااندیشہ ہو تو نکاح نہ کرنے کو کبیرہ گناہوں میں شمار کرنا بعید نہیں بشرطیکہ وہ مہر اورشادی کے اخراجات پرقادر ہو اور شادی نہ کرنے کی وجہ سے اسے زنا وغیرہ میں پڑنے کا خوف یا گمان ہو تو اس صورت میں نکاح نہ کرنے میں بہت خرابیاں ہیں لہٰذا اسے کبیرہ گناہوں میں شمارکیا جائے گا۔
۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞
1…فردوس الاخبار للدیلمی ،باب اللام ،الحدیث:۵۴۸۸،ج۲، ص۲۳۱۔
المسند للامام احمد بن حنبل ،مسند ابی ہریرۃ،الحدیث:۷۸۹۶،ج۳،ص۱۳۹۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع