دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{8}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے اپنے آپ کو باپ کے علاوہ کسی اورکی طرف منسوب کیا وہ جنت کی خوشبو نہیں سونگھ سکے گا حالانکہ اس کی خوشبو تو 70سال کی مقدار یا 70سال کی مسافت سے پائی جائے گی۔‘‘ (۱)

{9}…ابن ماجہ شریف کی ایک روایت میں ہے کہ سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جان لو! بے شک جنت کی خوشبو 500برس کی مسافت سے آتی ہوگی۔‘‘ (۲)

ضروری وضاحت:گویا وہ مسافت خوشبو سونگھنے والوں کے اعتبار سے مختلف ہو گی، کچھ لوگ اسے 500سال کی مسافت سے سونگھ لیں گے جبکہ کچھ لوگ 70سال کی مسافت سے سونگھ لیں گے۔

{10}اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے غیر باپ کی طرف اپنے آپ کو منسوب کیا یا غیرِ آقا کی طرف اپنے آپ کو منسوب کیا اس پر قیامت کے دن تک لگاتار اللہ عَزَّوَجَلَّ کی لعنت ہوتی رہے گی۔‘‘ (۳)

تنبیہ:

مذکورہ صحیح احادیث ِ مبارکہ کی صراحت سے ان دو کو بھی کبیرہ گناہوں میں شمار کیا گیا ہے اور یہ بالکل واضح ہے اگرچہ میں نے کسی کو نہیں دیکھا جس نے اس کی تصریح کی ہو اور ان احادیث ِ مبارکہ میں کفر کا مفہوم یہ ہے کہ یہ کفر کی طرف لے جاتا ہے یا اگر وہ اسے حلال سمجھے یا نعمت کی ناشکری کرے تو اس بنا پر کافر ہو گا۔

 

 

۞۞۞۞۞۞۞

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المسندللامام احمد بن حنبل،مسند عبد اﷲ بن عمروبن العاص، الحدیث:۶۶۰۳،ج۲،ص۵۷۸۔

2سنن ابن ماجہ،ابواب الحدود ،باب من ادعی الی غیر أبیہ أو تولی غیر موالیہ ،الحدیث:۲۶۱۱،ص۲۶۳۳۔

3سنن ابی داود،کتاب الأدب،باب فی الرجل ینتمی الی غیر موالیہ، الحدیث:۵۱۱۵،ص۱۵۹۸۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن