30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کا نہیں تو وہ ہم میں سے نہیں اور اسے چاہئے کہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے اور جس نے کسی کو کافر یا دشمنِ خدا کہا جبکہ وہ ایسا نہیں تو اس کا قول اسی کی طرف پلٹ آئے گا۔‘‘ (۱)
{4}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے اپنے آپ کوباپ کے علاوہ یا اپنے آقا کے علاوہ کی طرف منسوب کیا تو اس پر اللہ عَزَّوَجَلَّ ،فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہو، اللہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کے دن اس کے نفل قبول فرمائے گا نہ فرض۔‘‘ (۲)
{5}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’اپنے باپوں سے منہ نہ پھیر و جس نے اپنے باپ سے منہ پھیرا اس نے کفر کیا(۳)۔‘‘(۴)
{6}…حضرت سیِّدُنا عمرو بن شعیب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’ جس نے براء َت کا اظہار کیا اس نے انکار کیا یا جس نے اپنے نسب یا غلامی سے بے تعلقی ظاہر کی یا ایسے نسب کا دعویٰ کیا جس سے وہ معروف نہیں اس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کا انکار کیا۔‘‘(۵)
{7}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’جس نے کسی غیر معروف نسب کا دعویٰ کیا اس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کا انکار کیا یا جو اپنے نسب سے الگ ہوا اگرچہ تھوڑی ہی دیر کے لئے تو اس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ کفر کیا۔‘‘ (۶)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم ،کتاب الایمان ،باب بیان حال ایمان من قال لأخیہ المسلم:یاکافر!،الحدیث:۲۱۷،ص۶۹۱۔
2…صحیح مسلم ،کتاب العتق ،باب تحریم تولی العتیق غیر موالیہ ،الحدیث:۳۷۹۴،ص۹۳۸۔
3…مفسر شہیر حکیم الامت حضرت علامہ مولانامفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحنَّان(متوفی۱۳۹۱ھ)مراٰۃ المناجیح ،جلد5، صفحہ139پر اس حدیث کے تحت فرماتے ہیں کہ ’’ اگر وہ غریب یا غیر عزت والے ہوں تو اپنے کو ان کی اولاد کہنے سے شرم و غیرت نہ کرو۔جو شخص اپنا نسب بدلنے کو حلال جانے وہ کافر ہے اور اجماع امت کا مخالف ہے اور جو حرام جان کر یہ حرکت کرے وہ کافر کا سا کام کرتا ہے یا اپنے خاندان کا ناشکرا ہے یارب تعالیٰ کاناشکرا بہرحال یہ فعل یا کفر ہے یا حرام ۔‘‘( مرقات)
4…صحیح البخاری ،کتاب الفرائض ،باب من ادعی الی غیر أبیہ ،الحدیث:۶۷۶۸،ص۵۶۵۔
5…المسندللامام احمد بن حنبل،مسندعبد اﷲبن عمروبن العاص، الحدیث:۷۰۳۹،ج ۲، ص۶۷۳۔
سنن الدارمی،کتاب الفرائض ، باب من ادعی الی غیر أبیہ،الحدیث:۲۸۶۱،ج۲،ص۴۴۲۔
6…المعجم الاوسط،الحدیث:۸۵۷۵،ج۶،ص۲۲۱۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع