30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
البتہ! اَمْرٌ بِالْمَعْرُوْف وَ نَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر کرنے والے اور ہر ادب سکھانے والے کے لئے یہ جائز ہے کہ وہ اپنے مخاطب کو ڈَانْٹ ڈَپَٹ کرنے کے لئے ایسے الفاظ بولے:(۱)…تیرا برا ہو (۲)…اے کمزور حالت والے (۳)…اے اپنے نفس کی طرف کم توجہ دینے والے(۴)…اے اپنی جان پر ظلم کرنے والے اور اس طرح کی دوسری ایسی باتیں جن میں صراحتاً یا کنایتاً یا اشارتاً جھوٹ نہ ہو اور نہ ہی تہمت ہو اگرچہ وہ اس میں سچا ہو۔
۞۞۞۞۞۞۞
کبیرہ نمبر292: انسان کا اپنے نسب یا اپنے والد سے دست بردار ہونا
کبیرہ نمبر293: اپنا جھوٹا ہونا معلوم ہونے کے باوجود خود
کو باپ کے علاوہ کی طرف منسوب کرنا
{1}…حضرت سیِّدُنا سعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے خود کو باپ کے علاوہ کی طرف منسوب کیاحالانکہ وہ جانتا ہے کہ وہ اس کا باپ نہیں تو اس پر جنت حرام ہے۔‘‘ (۱)
{2}…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : جب لعان کے متعلق آیت ِ مبارکہ نازل ہوئی تو حضور نبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جس عورت نے بچے کو ایسی قوم میں داخل کیا جس میں سے وہ نہ ہو تواس کا اللہ عَزَّوَجَلَّ سے کوئی واسطہ نہ رہااور وہ اسے جنت میں داخل نہ فرمائے گا اور جس مردنے جان بوجھ کر اپنے بچے کا انکار کیا اس حال میں کہ وہ اس کی طرف دیکھ رہا ہو تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے اپنا دیدار نہ کرائے گا اور اسے اولین وآخرین(یعنی اگلوں پچھلوں ) کے سامنے ذلیل ورسوا کرے گا۔‘‘ (۲)
{3}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جس نے جاننے کے باوجود اپنے باپ کے غیر کا بیٹا ہونے کا دعویٰ کیا اس نے کفر کیا۔ جس نے (اپنے آپ کو ) اور کی طرف منسوب کیا وہ اس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری،کتاب الفرائض،باب من ادعی الی غیر أبیہ، الحدیث:۶۷۶۶،ص۵۶۵۔
2…سنن أبی داود،کتاب الطلاق، باب التغلیظ فی الانتفائ، الحدیث:۲۲۶۳،ص۱۳۹۰،بدون:الخلائق۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع