30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس میں رنگ یاسرمہ بھر دینے کو گودنا کہتے ہیں ) اور(چہرے کے بال) اکھیڑنے والی اور اکھڑوانے والی پرلعنت فرمائی ہے۔‘‘(۱)
{45}…سیِّدعالم ،نُورِمجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’6قسم کے لو گوں پر مَیں لعنت بھیجتا ہوں ۔جبکہ ایک روایت میں ہے کہ اور اللہ عَزَّوَجَلَّ بھی ان پر لعنت فرماتا ہے اورہر نبی کی دعا مقبول ہے: (۱)… کتاب اللہ میں تبدیلی کرنے والا ۔جبکہ ایک روایت کے مطابق زیادتی کرنے والا(۲)…تقدیر ا لٰہی کو جھٹلانے والا (۳)…لوگوں پرزبردستی مسلَّط ہونے والا تا کہ جس کو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے عزت دی اسے ذلیل کرے اور جسے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ذلیل کیا اسے عزت دے(۴)…اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حرام کردہ چیزوں کو حلال ٹھہرانے والا (۵)…میرے اہلِ بیت کی ایذا رسانی کرنے والا (یعنی ان کو ستانے والا )اور (۶)…سنت کو چھوڑ نے والا۔‘‘ (۲)
اب وہ احادیث ِ مبارکہ ذکر کی جاتی ہیں کہ جن میں رحمت ِ عالم ،نُورِمجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کسی خاص فرد کا نام لے کراس پر لعنت فرمائی۔ چنانچہ،
{46}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِمجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! رعل، ذکوان اور عصیہ پر لعنت فرما۔ انہوں نے اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسولصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نافرمانی کی ۔‘‘ (۳)
یہ تینوں عرب قبائل تھے اورحضورصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ان کے کفر پر مرنے کا علم تھا پس جن کے کفر پر خاتمے کا علم تھا ان پر آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے لعنت فرمائی ۔ کسی انسان کو بد دعا دینا بھی لعنت کے قریب ہے یہاں تک کہ ظالم کو بد دعا دینے کا بھی یہی حکم ہے مثلاً یوں کہنا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے جسم کو صحیح نہ کرے اور اس کی حفاظت نہ کرے وغیرہ وغیرہ۔ اسی طرح ہر مذموم دعا کرنا جائز نہیں۔ تمام حیوانات اور بے جان چیزوں پر لعنت بھیجنا بھی مذموم ہے۔ بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں : جس نے کسی ایسے فرد پر لعنت کی جو لعنت کا مستحق نہ ہو تو فوراً یہ کہے: ’’میری لعنت اس پر نہیں جواس کا مستحق نہیں۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم ،کتاب اللباس ،باب تحریم فعل الواصلۃ …الخ ،الحدیث:۵۵۶۵،۵۵۷۳، ص۱۰۵۷،۱۰۵۸۔
2…جامع الترمذی،ابواب القدر،باب اِعظام أمرالاِیمان بالقدر ،الحدیث:۲۱۵۴،ص۱۸۶۸۔
المعجم الکبیر،الحدیث:۸۹،ج۱۷،ص۴۳،دون قولہ ’’الدعوۃ المحرف لکتاب اللہ‘‘۔
3…صحیح مسلم،کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ،باب استحباب القنوت…الخ، الحدیث:۱۵۵۷،ص۷۸۴۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع