30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی لعنت۔‘‘ (۱)
{40}…شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:جس نے مدینۂ منورہ میں کوئی (خلاف شرع)بدعت ایجاد کی یا کسی بدعتی کو پناہ دی اس پر اللہ عَزَّوَجَلَّفرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت، اللہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کے دن اس کے نفل قبول فرمائے گا نہ فرض۔ (۲)
{41}…اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب،منزہ عن الْعُیوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جس غلام نے خود کو اپنے مالک کے علاوہ کی طرف منسوب کیا اس پر اللہ عَزَّوَجَلَّ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔ (۳)اور اپنے شوہر کے بستر کو چھوڑنے والی پر فرشتے صبح تک لعنت بھیجتے رہتے ہیں۔‘‘ (۴)
{42}…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، محبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’بے شک بیوی پراس کے شوہر کا حق یہ ہے کہ اگر وہ اس سے اپنی حاجت پوری کرنے کا مطالبہ کرے اس حال میں کہ وہ اونٹ کی پیٹھ پر ہو پھر بھی خودکو اس سے نہ روکے اوربیوی پر شوہر کے حقوق میں سے ہے کہ وہ اس کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہ رکھے۔ اگر اس نے ایسا کیا تو بھوکی پیاسی رہی اور اس کا روزہ بھی قبول نہ ہو گا اوراس کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نہ نکلے۔ اگر اس نے ایسا کیا تو واپس لوٹنے تک رحمت اور عذاب کے فرشتے اس پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں۔‘‘ (۵)
{43}…خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’جس نے اپنے بھائی کی طرف لوہے کے آلے سے اشارہ کیا وہ لعنتی ہے اگرچہ وہ باپ یا ماں کی طرف سے اس کابھائی ہو۔‘‘ (۶)
{44}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ نے بالوں میں جوڑ لگانے والی اورجوڑ لگوانے والی گودنے والی اور گدوانے والی(یعنی سوئی وغیرہ سے جسم میں چھید لگا کر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الکامل فی ضعفاء الرجال،الرقم۱۹۰۰مبشر بن عبید،ج۸،ص۱۶۷،بتغیرٍقلیلٍ۔
2…صحیح مسلم ،کتاب العتق ،باب تحریم تولی العتیق غیر موالیہ،الحدیث:۳۷۹۴،ص۹۳۸۔
3…المصنف لابن ابی شیبۃ،کتاب الأدب، باب مایکرہ الرجل۔۔الخ،الحدیث:۳،ج۶،ص۱۸۶ ۔
4…المسندللامام احمد بن حنبل ،مسند ابی ہریرۃ،الحدیث:۱۰۷۳۶،ج۳،ص۶۰۵۔
5…الترغیب والترھیب ،کتاب النکاح،باب ترغیب الزوج فی الوفائ…الخ،الحدیث:۳۰۲۰،ج۳،ص۲۵۔
6…صحیح مسلم ،کتاب البر والصلۃ والادب ،باب النھی عن الاشارۃ بالسلاح الی مسلم،الحدیث:۶۶۶۶،ص۱۱۳۴۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع