30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شرمگاہ کو ظاہر کرتا ہوا چلے فرشتے اس پر لعنت بھیجتے ہیں یہاں تک کہ وہ اپنے گھر لوٹ آئے یا توبہ کر لے۔‘‘
{36}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جب (خلافِ شرع) بدعتیں ظاہر ہوں اور میرے صحابۂ کرام کو برا بھلا کہا جائے توعالمِ ربَّانی پر لازم ہے کہ اپنا علم ظاہر کرے اگر اس نے ایسا نہ کیا تو اس پر اللہ عَزَّوَجَلَّ ،فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہو۔‘‘ (۱)
{37}…سرکارِ مدینہ ، راحت ِقلب وسینہ ،فیض گنجینہ ،صاحب ِ معطرپسینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ حق بیان ہے:’’بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے منتخب فرمایا اور میرے لئے صحابۂ کرام کو منتخب فرمایا، پھر ان میں سے کچھ کو میرا وزیر مقرر فرمایا، تو کچھ کو حمایت و نصرت کرنے والا بنایا اور کچھ کو سسرالی قرابت دارہونے کا اعزاز بخشا۔ لہٰذا جس نے انہیں برا بھلا کہا اس پر اللہ عَزَّوَجَلَّ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہو۔بروزِقیامت اللہ عَزَّوَجَلَّ نہ تواس کے نفل قبول فرمائے گااور نہ ہی فرض۔‘‘ (۲)
{38}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’7 اشخاص ایسے ہیں جن کی طرف اللہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کے دن نہ تونظر رحمت فرمائے گا اور نہ ہی انہیں پاک فرمائے گا بلکہ ان سے ارشاد فرمائے گا:جہنم میں داخل ہونے والوں کے ساتھ داخل ہو جاؤ (اور وہ یہ ہیں :)(۱)…لواطت کرنے اور (۲)…لواطت کروانے والا(۳)… مشت زنی (یعنی اپنے ہاتھ سے مادہ خارج)کرنے والا(۴)…چوپائے سے وطی کرنے والا(۵)…عورت کی دبر(یعنی پچھلے مقام) میں وطی کرنے والا(۶)…ماں اوربیٹی کوایک نکاح میں جمع کرنے والا(۷)…پڑوسی کی بیوی سے زناکرنے والا اور (۸) … پڑوسی کو ایذادینے والا۔‘‘ (۳)
{39}…سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’جسے میری امت کے کسی معاملے کا امیر بنایا گیا اور اس نے ان پر رحم نہ کیا تو اس پر بَھْلَۃُ اللہہو۔‘‘ صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! بَھْلَۃُ اللہسے کیا مراد ہے ؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…السنۃ للخلال، ذکرالروافض،الحدیث:۷۸۷،ج۳،ص۴۹۵۔
2…المستدرک،کتاب معرفۃ الصحابۃ،باب ذکرعویم بن ساعدۃ،الحدیث:۶۷۱۵،ج۴،ص۸۳۳۔
3…تفسیرالقرآن العظیم لابن کثیر،البقرۃ،تحت الایۃ۲۲۳،ج۱،ص۴۴۶۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع