دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

(۶۱)…قبروں کی زیارت کرنے والی (۶۲)…بلند آواز سے چیخ وپکار کرنے والی (۶۳)… اپنے بال منڈوانے والی (۶۴)…مصیبت کے وقت اپنے کپڑے پھاڑنے والی اور(۶۵)… اشعارکی طرح مُقَفّٰی ومُسَجَّع کلام کرنے والے(۶۶)…زمین اور شہروں میں فساد ڈالنے والے (۶۷) …جس نے اپنے باپ سے اپنی نفی کی یا غیر کی طرف اپنے آپ کو منسوب کیا (۶۸)…جس نے پاک دامن عورت پر زنا کی تہمت لگائی (۶۹) …جس نے اپنے دوستوں پر لعنت کی (۷۰)…جس نے قطع رحمی کی(۷۱)…جس نے قرآن (کا علم) چھپایا (۷۲)…جس نے اپنے والدین یا ان میں سے ایک پر لعنت کی (۷۳)…جس نے کسی مسلمان سے دھوکا کیا یا اسے نقصان پہنچایا (۷۴)…جس کی خاطر گانا گایا جائے (۷۵)…بوڑھا زانی (۷۶)…جس نے ماں اور اس کے بیٹے کے درمیان جدائی ڈالی(۷۷)…بھائیوں کے درمیان جدائی ڈالنے والا (۷۸)… حلقہ کے درمیان بیٹھنے والا (۷۹)…جو حیّ علی الصلٰوۃ کی آوازسنے لیکن جواب نہ دے (یعنی نماز کے لئے حاضرنہ ہو)اور (۸۰)… بیری کا درخت کاٹنے والا۔

حضرت سیِّدُنا ابو درداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ارشاد فرماتے ہیں : ’’یہ لعنت بیری کے اس درخت کے بارے میں ہے جو عام گزرگاہوں اور دیہاتوں میں ہوتا ہے جس سے گزرنے والے سایہ حاصل کرتے ہیں۔‘‘ (۱)

{33}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ ترہیب نشان ہے:’’بے شک سات آسمان، سات زمینیں اور پہاڑ بوڑھے زانی پرلعنت بھیجتے ہیں۔‘‘ (۲)

{34}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ نے شطرنج کھیلنے والے پر لعنت فرمائی۔‘‘ (۳)

{35}…حضور سید عالم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جو بغیر تہبند کے باریک قمیص پہن کر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ہے۔ یہ بھی خیال رہے کہ قبر پر کھڑے ہو کر نماز پڑھنا منع ہے لیکن اگر قبر پر ڈاٹ لگا کر اوپر فرش بنایا جائے تو وہاں بلا کراہت جائز ہے۔ چنانچہکعبۃ اﷲ کے مطاف میں ۷۰ نبیوں کے مزارات ہیں جن پر طواف و نماز ہوتے ہیں نیز کعبہ کے پرنالے کے نیچے حضرت اسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام کا مزار شریف ہے جہاں دن رات نمازیں پڑھی جاتی ہیں وہاں یہی وجہ ہے ۔(مرقاۃ و اشعہ )

1سنن ابی داود،کتاب الأدب،باب فی قطع السدر،الحدیث:۵۲۴۱،۵۲۳۹،ص۱۶۰۶۔

2البحرالزخارالمعروف بمسند البزار،مسند بریدۃ بن الحصیب، الحدیث:۴۴۳۱،ج۱۰، ص۳۱۰۔

3فردوس الاخبارللدیلمی،الحدیث:۶۷۲۴،ج۲،ص۳۴۱،’’لعن اللہ‘‘بدلہ’’ملعون‘‘۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن