30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ترجمۂ قرآن ’’کنزالایمان ‘‘سے درج کیاگیا ہے۔
{5 }…احادیث کریمہ کی تخریج اصل ماخذسے کرنے کی کوشش کی گئی ہے اورباقی حوالہ جات میں جوکتب دستیاب ہوسکیں ان سے تخریج کی گئی ہے۔
{6 }…کتاب کم وبیش 2244حوالہ جات سے مزین وآراستہ ہے۔
{7 }…علاماتِ ترقیم (رموزِاوقاف)کابھی خیا ل رکھا گیا ہے۔
{8 }…ترجمہ میں حتَّی الامکان آسان اور عام فہم الفاظ استعمال کئے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائی اس کتاب سے فائدہ اٹھا سکیں۔
{9 }…اگرکہیں مشکل اور غیر معروف الفاظ ضروری تھے توان پراعراب لگاکرہلالین میں معانی ومطالب لکھ دئیے ہیں۔
{10 }… احادیثِ مبارکہ کا ترجمہ کرتے وقت اکابرمترجمین اہلسنّت کے اردوتراجم سے بھی رہنمائی لی گئی ہے۔
{11 }… بطورِوضاحت یااحناف کامؤقف بیان کرنے کے لئے حواشی بھی تحریرکئے گئے ہیں۔
{12 }… ماٰخذ ومراجع کی فہرست کتاب کے آخر میں دی گئی ہے ۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دعاہے کہ ہمیں اس کتاب کوپڑھنے،اس پرعمل کرنے اور دوسرے اسلامی بھائیوں بالخصوص علمائے کرام کَثَّرَھُمُ اللہُ السَّلَام کو تحفہ میں پیش کرنے کی سعادت عطافرمائے۔نیزہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مدنی اِنعامات پرعمل اور مدنی قافلوں میں سفرکرنے کی توفیق عطا فرمائے اوردعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مـجلس اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہکودن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
شعبہ تراجِمِ کتب
(مجلس المدینۃ العلمیۃ)
۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞۞
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع