دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

(مصنِّف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :) میں کہتا ہوں کہ اگر اس کے لئے اس حدیث ِ پاک سے استدلال کیا جائے کہ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک گدھے کے پاس سے گزرے جس کے چہرے کوداغا گیا تھا تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے ایسا کیا اللہ عَزَّوَجَلَّ اس پر لعنت کرے۔‘‘ (۱) تو یہ زیادہ ظاہر ہے کیونکہ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قول ھٰذَاسے خاص شخص کو لعنت کرنے کی طرف واضح اشارہ ہے۔ مگر یہ کہ یہاں یہ تاویل کی جائے کہ اس سے مراد ایسا کرنے والا ہر فرد ہے، نہ کہ یہ معیَّن شخص اور اس میں بہت کلام ہے۔ کسی شخص کو خاص کئے بغیر لعنت کرنا یا کوئی خاص وصف ذکر کر کے لعنت کرنا اجماعاًجائز ہے، جیسا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کا جھوٹے پر لعنت فرمانا۔ چنانچہ، اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ارشادِ گرامی ہے:

{۱}:اَلَا لَعْنَۃُ اللہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۱۸﴾ (پ۱۲،ھود:۱۸)

ترجمۂ کنزالایمان:ارے ظالموں پر خدا کی لعنت۔

{۲}: ثُمَّ نَبْتَہِلْ فَنَجْعَلْ لَّعْنَتَ اللہِ عَلَی الْکٰذِبِیۡنَ﴿۶۱﴾ (پ۳،آل عمران:۶۱)

ترجمۂ کنز الایمان: پھر مباہلہ کریں تو جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ڈالیں۔

میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے حوالے سے ایسی کثیر مثالیں بیان کی جائیں گی۔

فائدہ: شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کچھ لوگوں کو بغیر تعیین کئے وصف کے ساتھ اور کچھ کو تعیین کے ساتھ لعنت فرمائی۔ پہلی قسم کے لوگوں کی مثالیں بکثرت ہیں اور ہمارے کئی (شافعی)ائمۂ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے ان میں سے اکثر بغیر سند کے ذکر کی ہیں ، لہٰذا ان کے فوائد کے پیش نظر انہیں ذکر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مندرجہ ذیل تمام افراد کا ملعون ہونا ظاہر فرمایا لیکن ان کا نام نہ لیا:

(۱)…سود کھانے والا (۲)…سود کھلانے والا (۳)…سودکے گواہ(۴)…سود لکھنے والا(۵)…تصویریں بنانے والا (۶)…جس نے زمین کی حدودکو تبدیل کیا جیسے وہ شخص جو گلی یا مسجد کا ٹکڑا لے کر اپنے گھر میں شامل کر لیتا ہے یا وقف شدہ مکان کو اپنی ملکیت بنا لیتا ہے(۷)…جس نے نابینا کو راستے سے بھٹکایا یعنی دوسرے راستے پر ڈال دیا اور آنکھوں والے ناواقف کو بھٹکانے والا بھی ایسا ہی ہے (۸)…جس نے جانور سے بد فعلی کی(۹)…جس نے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…المصنِّف لعبد الرزاق،کتاب المناسک،باب الوسم، الحدیث:۸۴۸۲، ج۴، ص۳۵۱۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن