30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے قتل کا حکم دینا بھی ثابت نہیں۔ اسی وجہ سے حُجَّۃُ الْاِسْلَامحضرت سیِّدُنا اما م محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی(متوفی۵۰۵ھ) نے اس پر لعنت کے حرام ہونے کافتویٰ دیا اگرچہ وہ فاسق، بہت نشہ کرنے والا اور کبیرہ گناہوں بلکہ فواحش میں حد درجہ مبتلا تھا(۱)۔
حضرت سیِّدُنا شیخ الاسلام سراج بلقینی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی نے صحیحین کی ان احادیث ِ مبارکہ سے معیَّن نافرمان پر لعنت کے جواز کی دلیل دی ہے کہ،
{31}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جب شوہر اپنی بیوی کو بستر پر بلائے لیکن وہ نہ آئے اور مرد اس سے ناراضی میں رات گزارے تو فرشتے صبح تک اس عورت پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں۔‘‘ (۲)
{32}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عبرت نشان ہے:’’جب عورت اپنے شوہر کے بستر کو چھوڑ کر رات گزارتی ہے تو صبح تک فرشتے اس پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں۔‘‘ (۳)
حضرت سیِّدُنا شیخ الاسلام سراج الدین بلقینیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی کا ان احادیث ِ مبارکہ سے دلیل پکڑنا محلِ نظر ہے۔ اسی وجہ سے ان کے بیٹے حضرت سیِّدُنا شیخ الاسلام جلال الدین بلقینیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی فرماتے ہیں :میں نے اس بارے میں ان سے بحث کی کیونکہ ہو سکتا ہے کہ فرشتوں کی لعنت صرف اسی عورت کے ساتھ خاص نہ ہو بلکہ عام ہو جیسے وہ یہ کہتے ہوں : ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ اس عورت پر لعنت بھیجے جو اپنے شوہر کے بستر کو چھوڑ کر رات گزارتی ہے۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…یزیدبدبخت عَلَیْہِ مَا یَسْتَحِقُّہٗپرلعنت کرنے اور اسے کافر کہنے میں اختلاف ہے ۔ اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنَّت،امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں : ’’یزید پلیدکے بارے میں ائمۂ اہلِ سنت کے تین قول ہیں : (۱)…امام احمد وغیرہ اکابر اسے کافر جانتے ہیں تو (اس قول کے مطابق) ہر گز بخشش نہ ہو گی اور (۲)…امام غزالی(عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی) وغیرہ مسلمان، تو (اس کے مطابق)اس پر کتنا ہی عذاب ہو بالآخر بخشش ضرور ہو گی (۳)…ہمارے امام (یعنی امام اعظم ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہُ تَعَالٰی عَلَـیْہ) سکوت فرماتے ہیں کہ نہ ہم مسلمان کہیں نہ کافر۔ لہٰذا ہم بھی سکوت کریں گے۔‘‘ (فتاویٰ رضویہ، ج۱۴، ص۶۸۲)
2…صحیح مسلم ،کتاب النکاح ،باب تحریم امتناعہا من فراش زوجہا ،الحدیث:۳۵۴۱،ص۹۱۹۔
3…صحیح مسلم ،کتاب النکاح ،باب تحریم امتناعہا من فراش زوجہا ،الحدیث:۳۵۳۸،ص۹۱۹۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع