دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{21}…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی موجودگی میں دورانِ سفر ایک شخص نے اپنی اونٹنی کو لعنت کی۔تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دریافت فرمایا:’’اس کا مالک کہاں ہے؟‘‘اس شخص نے عرض کی:’’میں ہوں۔‘‘تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’اسے چھوڑ دے، کیونکہ تیری لعنت واقع ہوچکی ہے۔‘‘ (۱)

مرغ کو گالی دینا منع ہے:

{22}خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ حکمت بیان ہے: ’’مرغ کو گالی نہ دو کیونکہ یہ نماز کے لئے بلاتا ہے۔‘‘ (۲)

{23}…ایک روایت میں ہے: ’’مرغ کو گالی نہ دو کیونکہ یہ نماز کے لئے بیدار کرتا ہے۔‘‘ (۳)

{24}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے سامنے ایک مرغ نے اذان دی۔ ایک شخص نے اسے گالی دی تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مرغ کو گالی دینے سے منع فرمایا۔ (۴)

{25}…سیِّدعالم ،نُورِمجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’مرغ کو نہ تو لعن طعن کرو اور نہ ہی گالی دو کیونکہ یہ نماز کے لئے بلاتا ہے۔‘‘ (۵)

{26}…رحمت ِ عالم ،نُورِمجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے قریب ایک مرغ نے اذان دی تو ایک شخص نے کہا: ’’یااللہ عَزَّوَجَلَّ! اس پر لعنت بھیج۔‘‘ توآپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:’’ایساہر گزنہ کہو،یہ تونمازکے لئے بلاتا ہے۔‘‘ (۶)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المسند للامام احمد بن حنبل، مسند ابی ھریرۃ ،الحدیث:۹۵۲۷،ج۳،ص۴۱۷۔

2المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث زید بن خالد الجھنی، الحدیث:۲۱۷۳۷،ج۸،ص۱۵۹۔

3سنن ابی داود،کتاب الأدب،باب فی الدیک والبھائم ،الحدیث:۵۱۰۱،ص۱۵۹۶۔

4البحرالزخارالمعروف بمسند البزار،مسند عبداﷲ بن مسعود ،الحدیث:۱۷۶۳،ج۵،ص۱۶۸۔

5المعجم الکبیر،الحدیث:۹۷۹۶،ج۱۰،ص۱۶۔

6الترغیب والترھیب ،کتاب الادب ،باب الترھیب من السباب…الخ،الحدیث:۴۲۸۳،ج۳،ص۳۸۱۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن