30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{16}…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے مروی ہے کہ سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے قریب سے گزرے جبکہ وہ اپنے کسی غلام کو برا بھلا کہہ رہے تھے۔ تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان کی طرف متوجہ ہو کر ارشاد فرمایا:’’لعنت کرنے والا بھی ہو اور صدیق بھی، ربّ ِ کعبہ کی قسم!ایسا ہر گز نہیں ہو سکتا۔‘‘ پس امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اسی دن اپنے غلام کو آزاد کر دیا۔ اس کے بعدحضورصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہِ اقدس میں حاضر ہو کر عرض کی:’’دوبارہ ایسا نہیں کروں گا۔‘‘ (۱)
{17}…مسلم شریف میں ہے کہ ’’صدیق کو لعن طعن نہیں کرنی چاہئے ۔‘‘ (۲)
{18}…حاکم کی روایت میں یوں ہے: ’’دو باتیں جمع نہیں ہو سکتیں کہ تم لعنت کرنے والے بھی ہوں اور صدیق بھی۔‘‘ (۳)
{19}…حضرت سیِّدُنا عمران بن حصین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہشَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْن صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کسی سفر میں تھے۔ ایک انصاری عورت بھی اپنی اونٹنی پر سوار تھی کہ (اچانک) اونٹنی مضطرب ہو گئی تو اس نے اسے برا بھلا کہا۔ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ سن کر ارشاد فرمایا:’’اس پر سے سامان اُتار لو اور اسے چھوڑ دو کیونکہ یہ ملعونہ(یعنی لعنت والی) ہے۔‘‘ حضرت سیِّدُنا عمران رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : ’’گویا میں اس اونٹنی کو لوگوں کے درمیان چلتا ہوا دیکھ رہا ہوں لیکن کوئی اس پر سامان نہیں رکھتا۔‘‘ (۴)
{20}…حضرت سیِّدُنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ ایک شخص اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ہم سفر تھا۔ اس نے اپنے اونٹ کو لعن طعن کی تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’ ہمارے پیچھے نہ چل۔‘‘یا فرمایا:’’ اے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بندے! ہمارے ساتھ ملعون اونٹ پر نہ چل۔‘‘ (۵)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…شعب الایمان للبیہقی،باب فی حفظ اللسان،فصل فی حفظ اللسان عن الفخر بالآبائ، الحدیث:۵۱۵۴،ج۴،ص۲۹۴۔
2…صحیح مسلم ،کتاب البر والصلۃ والأدب ،باب النھی عن لعن الدواب وغیرھا،الحدیث:۶۶۰۸،ص۱۱۳۱۔
3…المستدرک للحاکم،کتاب الایمان،باب لایجتمع ان تکونو لعانین صدیقین، الحدیث:۱۵۴،ج۱،ص۲۱۵۔
4…صحیح مسلم ،کتاب البر والصلۃ والأدب ،باب النھی عن لعن الدواب وغیرھا ،الحدیث:۶۶۰۴،ص۱۱۳۱۔
5…مسند ابی یعلی الموصلی ،مسند انس بن مالک ،الحدیث:۳۶۱۰،ج۳،ص۲۷۷، دون قولہ’’لا تتبعنا‘‘۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع