دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{10}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’بے شک بندہ جب کسی چیز پر لعن طعن کرتا ہے تو وہ لعنت آسمان کی طرف بلند ہو جاتی ہے لیکن آسمان کے دروازے اس پربند کر دئیے جاتے ہیں۔ پھر زمین کی طرف اترتی ہے تو اس کے دروازے بھی بند کر دئیے جاتے ہیں۔ اس کے بعد دائیں بائیں جاتی ہے، اگر کوئی جگہ نہ پائے تو اس شخص کی طرف لوٹتی ہے جس پر بھیجی گئی ہو، اگر وہ اس کا اہل ہو (تو ٹھیک ) ورنہ بھیجنے والے کی طرف لوٹ جاتی ہے۔‘‘ (۱)

{11}اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ حقیقت نشان ہے:بے شک جس کی طرف لعنت بھیجی جائے اگر وہ اس پر واقع ہونے کا کوئی راستہ یا جگہ پائے تواس پر پڑتی ہے ورنہ کہتی ہے: اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! مجھے فلاں کی طرف بھیجا گیا لیکن میں نے وہاں اترنے کا کوئی راستہ نہ پایا۔تو اسے کہا جاتا ہے: جہاں سے آئی ہے وہیں لوٹ جا۔ (۲)

{12}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’کسی پر اللہ عَزَّوَجَلَّ ، اس کے غضب اور جہنم کی لعنت نہ بھیجو۔‘‘ (۳)

{13}… سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ معظَّم ہے: ’’لعن طعن کرنے والے بروزِ قیامت شفیع اور گواہ نہ بنیں گے۔‘‘ (۴)

{14}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’مومن لعنت بھیجنے والا نہیں ہوتا۔‘‘ (۵)

{15}…ایک روایت میں ہے کہ’’مومن لعن طعن کرنے والا اور فحش و گھٹیا کلام کرنے والا نہیں ہوتا۔‘‘ (۶)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1سنن ابی داود،کتا ب الأدب ،باب فی اللعن ،الحدیث:۴۹۰۵،ص۱۵۸۳۔

2المسند للامام احمد بن حنبل،مسند عبد اﷲ بن مسعود،الحدیث:۳۸۷۶،۴۰۳۶،ج۲،ص۷۷،۱۱۱۔

3جامع الترمذی،ابواب البر والصلۃ ،باب ماجاء فی اللعنۃ ،الحدیث:۱۹۷۶،ص۱۸۵۰۔

4صحیح مسلم،کتاب البر والصلۃ والأدب،باب النھی عن لعن الدواب وغیرھا،الحدیث:۶۶۱۰،ص۱۱۳۱۔

5جامع الترمذی ،ابواب البر والصلۃ ،باب ماجاء فی اللعن والطعن ،الحدیث:۲۰۱۹،ص۱۸۵۴۔

6جامع الترمذی ،ابواب البر والصلۃ ،باب ماجاء فی اللعنۃ ،الحدیث:۱۹۷۷،ص۱۸۵۰۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن