دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

دلائے جس کے بارے میں وہ جانتا ہو کہ تم میں پایا جاتا ہے تو تم اسے اس خامی پر شرمسار نہ کرو جس کے متعلق تم جانتے ہو کہ اس میں ہے،اور اسے چھوڑ دو، بے شک اس کا وبال اسی پر ہے۔‘‘ (۱)

{6}…ایک روایت میں ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ ارشاد فرمایا:’’جو تمہیں اس عیب پرعاردلائے جس کے تمہارے اندر پائے جانے کو وہ جانتا ہو تو تم اسے اس خامی پر شرمندہ نہ کرو جو تم اس میں جانتے ہو بلکہ اسے چھوڑ دو کیونکہ اس کا وبال اس پر اور اجر تمہارے لئے ہے،پس ہرگزکسی کو گالی نہ دو۔‘‘آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں :’’ اس کے بعد میں نے کسی جانور یا انسان کو گالی نہ دی۔‘‘ (۲)

{7}…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ آدمی اپنے والدین پر لعنت کرے۔‘‘ عرض کی گئی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! آدمی اپنے والدین پر کیسے لعنت کر سکتا ہے؟‘‘توآپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’یہ کسی کے باپ کو گالی دے تو وہ اِس کے باپ کو گالی دے اور یہ کسی کی ماں کو گالی دے تو وہ اِس کی ماں کو گالی دے۔‘‘ (۳)

{8}…حضرت سیِّدُنا ثابت بن ضحاک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے اسلام کے علاوہ کسی مذہب کی جان بوجھ کر جھوٹی قسم اٹھائی تو وہ ایسا ہی ہے جیسا اس نے کہا،اور جس نے کسی چیز سے خودکشی کی قیامت کے دن اسے اُسی چیز سے عذاب دیا جائے گا، انسان پر اس چیز کی نذر نہیں جس کا وہ مالک نہیں اور مومن پر لعنت کرنا اسے قتل کرنے کی مثل ہے۔‘‘ (۴)

{9}…حضرت سیِّدُنا سلمہ بن اَکْوَع رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ارشاد فرماتے ہیں : ’’جب ہم کسی شخص کو اپنے بھائی پر لعنت بھیجتے ہوئے دیکھتے تو خیال کرتے کہ یہ کبیرہ گناہوں کے دروازے پر آ گیا ہے۔‘‘ (۵)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…سنن ابی داود ،کتاب اللباس ،باب ماجاء فی اسبال الازار ،الحدیث:۴۰۸۴،ص۱۵۲۱۔

2…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان ،کتاب البر والاحسان ،باب الجار ،الحدیث:۵۱۱،ج۱،ص۳۶۴۔

3…صحیح البخاری،کتاب الأدب ،باب لایسب الرجل والدیہ،الحدیث:۵۹۷۳،ص۵۰۶۔

4…صحیح مسلم ،کتاب الاِیمان ،باب بیان غلظ تحریم…الخ،الحدیث:۳۰۲،۳۰۳،۳۰۴،ص۶۹۶۔

5…المعجم الاوسط،الحدیث:۶۶۷۴،ج۵،ص۸۸۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن