30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کتاب کو پڑھنے اور خریدکر دوسرے اسلامی بھائیوں تک پہنچانے کی ترغیب دلائی۔ حضرت سیدنا علامہ ابن حجر مکی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے اس کتاب میں گناہوں کی اقسام بالتفصیل بیان فرمائی ہیں۔ پہلی جلد میں 240گناہوں کا تذکرہ ہے جن میں سے 67 باطنی اور 173 ظاہری گناہ ہیں اور دوسری جلد میں 227ظاہری گناہوں کا تذکرہ ہے۔
’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کے عظیم الشان جذبہ کے تحت دعوتِ اسلامی کیخالص علمی، تحقیقی او ر اشاعتی مجلس ’’مجلس اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہ‘‘ کے شعبہ تراجم کتب(عربی سے اردو) کے مَدَنی علما کَثَّرَھُمُ اللہُ تَعَالٰینے دوسری جلد کے ترجمہ کی سعادت حاصل کی۔ جنہوں نے اس ترجمہ کو آپ تک پہنچانے کے لئے مسلسل کاوش اور انتھک کوشش کی ہے۔ کتاب میں جو بھی خوبیاں ہیں یقینا ربِّ رحیم عَزَّوَجَلَّاور اس کے محبوب کریم صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی عطاؤں ، اولیاءے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کی عنایتوں اور شیخ طریقت وشریعت، امیر اہلسنّت، بانیٔدعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطاّرؔ قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی شفقتوں اور پرخلوص دعاؤں کا نتیجہ ہیں اور جو خامیاں ہیں ان میں ہماری غیراِرادی کوتاہی کا دخل ہے۔
المد ینۃ العلمیہ اور الزواجرعن اقتراف الکبا ئر
اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّہسے کسی بھی عربی کتاب کا ترجمہ کم وبیش 16مراحل سے گزر کر آپ کے ہاتھوں میں پہنچتا ہے ۔ جن میں تخریج، ترجمہ، آیات مبارکہ اور ان کے ترجمہ کا تقابل، فارمیٹنگ، پروف ریڈنگ، تفتیش تخریج، مفید و ناگزیر حواشی، شرعی تفتیش اور مشکل الفاظ کی تسہیل اور ان پر اعراب، فائنل پروف ریڈنگ وغیرہ ایسے کٹھن مراحل شامل ہیں۔ زیرنظر ترجمہ بنام’’جہنم میں لے جانے والے اعمال (جلد۲) ‘‘ پرمذکورہ مراحل کے ساتھ ساتھ درج ذیل امورکابھی التزام کیاگیاہے:
{1 }…کوشش کی گئی ہے کہ پڑھنے والوں تک وہی کیفیت پہنچے جو اصل کتاب میں جلوے لٹارہی ہے۔
{2 }…عربی عنوانات کو سامنے رکھتے ہوئے مستقل اردوعنوانات قائم کئے گئے ہیں۔
{3 }… روایت کے مضمون ومفہوم کے پیشِ نظرذیلی عنوانات کااضافہ بھی کیا گیا ہے۔
{4 }…آیات مبارکہ کا ترجمہ امامِ اہل سنت مجددِ دین وملت مولاناشاہ امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع