30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{16}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عالیشان ہے:قیامت کے دن کسی مومن کے میزان میں اچھے اخلاق سے زیادہ وزنی کوئی چیز نہ ہو گی اور اللہ عَزَّوَجَلَّ فحش اور گھٹیا باتیں کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا۔ (۱)
۞۞۞۞۞۞۞
کبیرہ نمبر289: مسلمان کو گالی دینا اور اس کی بے عزتی کرنا
کبیرہ نمبر290: والدین کو برا بھلا کہنا اگرچہ گالیاں نہ دے
کبیرہ نمبر291:کسی کو مسلمان ہونے کی وجہ سے لعن طعن کرنا
مسلمانوں کو ایذا پہنچانے والوں کی مذمت کرتے ہوئے اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتاہے:وَالَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ بِغَیۡرِ مَا اکْتَسَبُوۡا فَقَدِ احْتَمَلُوۡا بُہۡتٰنًا وَّ اِثْمًا مُّبِیۡنًا ﴿٪۵۸﴾ (پ۲۲،الاحزاب:۵۸)
ترجمۂ کنزالایمان:اور جو ایمان والے مَردوں اور عورتوں کو بے کئے ستاتے ہیں انہوں نے بہتان اور کھلا گناہ اپنے سر لیا ۔
{1}…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ معظَّم ہے: ’’مسلمان کو گالی دینا فسق اور اسے قتل کرنا کفر ہے۔‘‘ (۲)
{2}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’آپس میں گالم گلوچ کرنے والے دو آدمی جو کچھ کہیں تووہ (یعنی اس کا وبال) ابتدا کرنے والے پر ہے جب تک کہ مظلوم حد سے نہ بڑھے۔‘‘ (۳)
{3}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’مسلمان کو گالی دینا خودکوہلاکت میں ڈالنے کی طرح ہے۔‘‘ (۴)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…جامع الترمذی ،ابواب البر والصلۃ ،باب ماجاء فی حسن الخلق،الحدیث:۲۰۰۲،ص۱۸۵۲۔
2…صحیح البخاری،کتاب الایمان،باب خَوْفِ الْمُؤْمِنِ مِنْ اَنْ یَّحْبِطَ عَمَلُہٗ وَہُوَ لَا یَشْعُرُ،الحدیث:۴۸،ص۶۔
3…صحیح مسلم ،کتاب البر والصلۃ والادب ،باب النہی عن السباب ،الحدیث:۶۵۹۱،ص۱۱۳۰۔
4…الترغیب والترھیب ،کتاب الأدب ،باب الترہیب من السباب…الخ ،الحدیث:۴۳۶۳،ج۳،ص۳۷۷۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع